Baseerat Online News Portal

دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور میں تعلیمی سیشن کے آغاز پر مولانا ندوی کا اظہار خیال

 

کولکاتہ : قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں ہی مضمر ہے ان خیالات کا اظہار توپسیہ ٹالی کھولہ مسجد کے سابق امام بزرگ عالم دین مولانا مظفر حسین ندوی نے حفظ و تجوید کے مشہور ادارہ دارالعلوم اسراریہ سنتوش پور میں تعلیمی شیسن کے آغاز پر دعائیہ مجلس میں کیا اس موقع پر بچوں کے گارجین اور مقامی لوگوں سے علم کی اہمیت پر خطاب میں مسلمانوں کی شرح خواندگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوۓ کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے گاؤں و اطراف اور محلے کا جائزہ لیں کہ مکتب، مدرسہ اور اسکول جانے والوں کی تعداد کتنی ہے اس کے بعد جو بچے،بچیاں حصول تعلیم سے قاصر ہیں ان میں بیداری پیداکرنا اور انہیں زیور تعلیم سےآراستہ کرنے کی کوشش کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ مولانا ندوی نے حفظ قرآن تکمیل سے پہلے دوران اسباق جن بچوں نے عمدہ یادداشت کا مظاہرہ کرتے ہوۓ رمضان المبارک کے موقع پر تراویح سنانے کاشرف حاصل کیا ان بچوں سے ملاقات کر کے اور دعائیں دیں ، اوراس بات پرمسرت کا اظہار کیا کہ یہاں گجرات کے طرز پر نورانی قاعدہ مع اجرا ء، ناظرہ کلام پاک، دینیات اور حفظ و تجوید کی معیاری تعلیم حروف کی صحت و ادائیگی کے علاہ انگلش ریاضی اور جنرل نالج کی بھی تعلیم دی جاتی ہے,موصوف نے کہا کہ میرے سامنے کئ سارے بچوں کو پیش کیا گیا ماشاءاللہ ان بچوں سے میں نے بھی سوالات کیے جوابات میں بچوں کا اعتماد کے ساتھ قران کریم تلاوت سے اندازہ ہوا کہ سالانہ امتحان کے موقع پر اور پورے سال یہاں کے اساتذہ آموختہ پر فکر رکھتے ہیں اور مجھے اس بات پر بھی مزید حیرانی ہوئی کہ دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور کے بچے سوال کرنے پر تلاوت سے پہلے حسب عادت پوری تفصیل بتاتے ہیں کہ فلاں پارہ کا فلاں رکوع اور یہ سورت مکی یا مدنی ہے اور کتنے رکوع اور آیتیں ہیں، اس موقع پر مولانا ندوی نے بچوں سے فرمایا کہ آپ خوش نصیب ہیں کہ اس مدرسے میں آپ کو داخلہ ملاجہاں داخلے کے لیے بے شمار بچے ویٹنگ میں رہتے ہیں الحمدللہ اس مدرسے میں دارالعلوم اور گجرات کے معیاری اداروں کے تربیت یافتہ باصلاحیت اساتذہ کرام کی ایک بہترین ٹیم موجود ہے،آخر میں مدرسہ کےمہتمم مولانا نوشیر احمد نے مہمانان کرام کا ذمہ داران اور اساتذہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا ۔

Comments are closed.