Baseerat Online News Portal

’ممبئی اردو نیوز‘ کے نیوز ایڈیٹر عبدالرحمان صدیقی سپرد خاک

 

ممبرا کےایم ایم ویلی قبرستان میں بڑی تعداد میں صحافی اور سماجی شخصیات کی نمازہ جنازہ میں شرکت

 

ممبرا (احمد اظہار کی ر پورٹ) سینئر صحافی اور روزنامہ ممبئی اردو نیوز کے نیوز ایڈیٹر عبدالرحمٰن صدیقی کی آج بعد نماز عصر ممبرا کوسہ ایم ایم ویلی قبرستان میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔نماز جنازہ ان کے بھتیجے نے پڑھائی۔ سینئر صحافی کی تدفین میں بڑی تعداد میں اردو نیوز کے عملے سمیت صحافی اور سماجی شخصیات موجود تھیں۔ بتادیں کہ عبدالرحمٰن صدیقی صاحب یکم؍ ستمبر کی شام روزنامہ ہندوستان کے دفتر میں آخری سانس لی تھی۔ دیر رات گئے ان کا جسد خاکی بذریعہ ایمبولینس ممبئی سے ممبرا لایا گیاتھا۔ اطلاعات کے مطابق مرحوم کے بھائی اور کچھ رشتہ دار کانپور سے آنے والے تھے اس لئے تدفین میں تاخیر ہوئی۔ ۶۲ سالہ عبدالرحمٰن صدیقی دہلی، لکھنؤ، کانپور اور ممبئی کے کئی اخبارات میں کلیدی عہدوں پر فائز رہے ۔ فی الحال گزشتہ چھہ سالوں سے روزنامہ ممبئی اردو نیوز میں ایگزیکٹیو ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹر کی حیثیت سے کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔عبدالرحمان صدیقی صاحب کی ملنساری اور خوش مزاجی مشہور تھی۔ ان کی خصوصیت تھی کہ جنہیں ناپسند کرتے تھے ان کے ساتھ بھی خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے۔ مرحوم ممبرا میں کوسہ کے ایم ایم ویلی کے اے ٹو عمارت کی بیسویں منزل پر رہائش پزیر تھے۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ، بیٹا ضیاء الرحمٰن، اور بہو شامل ہیں۔ جنازے میں کانپور سے آئے دو چھوٹے بھائی حفظ الرحمٰن، عبیدالرحمٰن اور دو بھتیجے عرشی اور رضوان کے علاوہ روزنامہ ممبئی اردو نیوز کے پارنٹر خالدمنظور احمد، اظہرالدین معین احمد، مدیر شکیل رشید، فضل احمد، عبدالحمیدشیخ، فرحان حنیف وارثی، رئیس شیخ، امتیاز شیخ،ناصر یوسف، ریحان انصاری، شہباز انصاری، معین انصاری ،ایڈوکیٹ شمشیر، وسیم ریحان انصاری اور اخترکاظمی کے علاوہ سہیل اختر انصاری،نہال صغیر،مدیر ہندوستان سرفراز آرزو،مستقیم مکی، ڈاکٹر علاؤالدین، عرفان جعفری، سیدریاض رحیم، عبدالحمید ساحل، معروف شاعر ندیم صدیقی، عالم رضوی، ہاشم خان، اقلیم شیخ، جاوید جمال الدین، اعظم شہاب، فیصل فاروق ،تنویر احمد، ساجد لطیف ،شفیع انصاری، غازی معین، جمال سنجر، ندیم انصاری، امتیاز( ہندوستان) وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں سوگواران شامل تھے۔

Comments are closed.