Baseerat Online News Portal

کانپور میں بجرنگ دل کی شرانگیزی، مزار کی دیوار توڑ دی

 

کانپور۔۶؍اکتوبر:  کانپور کے چننی گنج علاقے میں پی ڈبلیو ڈی کے بنگلے کے بغل میں پی ڈبلیو ڈی کی زمین پر بنی ایک پرانی مزار کو لے کر اس وقت تضاد پیدا ہو گیا جب اس کو جانے والے راستے پر ایک گیٹ کو لگایا جارہا تھا علاقائی لوگوں نے گیٹ کو لگانے کو لے کر پہلے اعتراض کیا مگر جب اختلاف زیادہ بڑھا تو بجرنگ دل کے کارکنان موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے زبردستی گیٹ کو توڑ دیا،بتایا جارہا ہے کہ مزار سے منسلک پی ڈبلیو ڈی کا ایک کمرہ تھا جس پر مزار کے لوگوں کا قبضہ تھا اور اس پر مزار کا بورڈ لگا ہوا تھا، اختلاف کی خبر اور بڑھتے تشدد کو دیکھتے ہوئے موقع پر پہنچی پولیس نے پہلے پی ڈبلیو ڈی کے افسران کو بلایا اور مزار کے بارے میں حقیقت جاننے کے بعد پولیس کی موجودگی میں پی ڈبلیو ڈی کے افسران نے کمرے کو سیل کر دیا کمرے پر لگے مزار کے بورڈ کو بھی اتروادیا لیکن ان سب کے باوجود پولیس کی موجودگی میں بجرنگ دل کے کارکنان نے مزار سے منسلک راستے کی دیوار کو توڑ دیا جس پر پولیس نے انہیں تشدد کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی کہ حالات قابو میں رہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزار کی جو پوزیشن پہلے تھی اس پوزیشن کو ویسے ہی برقرار رکھا جائے گا، کسی بھی طریقے کی کوئی بھی نئی تعمیر نہیں ہونے دی جائے گی، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معاملہ پی ڈبلیو ڈی کی زمین پر کا ہے اس لیے اس پر فیصلہ پی ڈبلیو ڈی کے افسران کو کرنا ہے۔ پولیس نے پر تشدد لوگوں کے خلاف کسی بھی طرح کی کوئی قانونی کارروائی نہیں کی ہے۔

Comments are closed.