کوروناکی تباہ کاریاں

محمدارشادعالم قاسمی ؔ مدرسہ فیض ابرارپاکٹولہ، سیتامڑھی***********
گذشتہ چنددنوں سےپورے عالم میں کوروناکی ہاہاکارمچی ہوئ ہے، اس وبائ مرض نےسینکڑوں زندگیاں تباہ کردیں، دنیوی نظام کودرہم برہم کرکےرکھ دیا، اسکی ہولناکی کااندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے، کہ رپورٹ کےمطابق ایک عورت سعودی عرب سےدہلی آئ، بھائ اسکو لینےگیا، دوروزکے بعدکھانسی اوربخارکی شکایت ہوئ مقامی ڈاکٹرنے علاج کیا، افاقہ نہ ہونےپربڑےڈاکٹر کے پاس ریفرکیا، بالآخرکوروناکی تشخیص ہوئ، اس دوران، جتنے لوگوں سے ملناجلناہوا بھائ، مقامی ڈاکٹر، ڈاکٹرکےبیوی بچے، اورگھرکےچارافراد سبھی کوروناکی زدمیں ہیں ، مزیدعورت سترآدمی سےملی، ڈاکٹرنے درجنوں مریض کاعلاج کیا بھائ بھی تقریبا سوآدمی سے ملا وہ سب شک کےگھیرے میں ہیں، اوران کی جانچ ابھی باقی ہے-
کچھ لوگوں کاکہناہےکہ یہ وائرس جان بوجھکر کسی ملک کےخلاف چھوڑاگیاہے، ہم اسکی تصدیق تونہیں کرسکتے، البتہ شرعی رو سے یہ ضروربتاسکتےہیں کہ یہ ایک طرح کی قدرتی آفت اورخداکاقہرہے، جورب العالمین نےاپنےنافرمان بندوں کی کیلئے نازل کی ہیں، کہ لوگ رجوع الی اللہ کریں، معاصی اورنافرمانیوں سےکلی اجتناب کریں-
ہماراپیاراملک بھی اس وباء کی گرفت میں ہے، پانچ سوسےزیادہ مریض کی شناخت ہوچکی ہے، درجنوں کی موت ہوچکی ہے، اوریہ سلسلہ تھمنےکےبجائے روزبروزبڑھتاجارہاہے، حتی کہ ملک میں 24 مارچ سے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذکیاجاچکاہے، جوسخت اورنہایت سنگین دھاراہے، عموما جنگی حالات میں یہ لگاکرتاہے، جب گولہ باری اورفائرنگ جاری ہوتوحکومت لاک ڈاؤن لگاکرعوام کومتعینہ مقامات، متعینہ بلڈنگ سے نہ نکلنےپرپابندکرتی ہے، ایک جگہ جمع ہونے سے روکتی ہے، ایساپہلی دفعہ ہواہے، کسی بیماری سے نبٹنے کیلئے لاک ڈاؤن لگایاگیاہو-
معاملہ کی نزاکت اورسنگیینی کوسمجھیں، بلاضرورتِ شدیدہ گھروں سے نہ نکلیں، انتظامیہ کامکمل تعاون کریں، انہیں سختی کیلئے مجبور نہ کریں، اورسفر سے حتی الامکان اجتناب کریں، روز غسل کریں، اچھی طرح وضوکرکے پنجوقتہ نمازاداکریں، دعاء وظائف کااہتمام کریں، گڑگڑاکرپوری دنیا، خصوصا اپنےملک، امت مسلمہ کی سلامتی کی دعاء مانگیں ان شاءاللہ بہت جلداثرات ظاہرہونگے–
Comments are closed.