Baseerat Online News Portal

زندگی بھی کیا عجب چیز ہے !

 

مکرمی!

انسان کو ملنے والی زندگی ہر موڑ پہ الگ  روپ دھاڑ لیتی ہےجب انسان بہت زیادہ خوش ہوتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ زندگی بہت عظیم نعمت ہے اس کو ہنسی خوشی گزار نا ہوگی،خوشی جہاں انسان کو خوش کرتی ہے وہیں اس کی مدت بھی کم ہی ہوتی ہے کیوں کہ خوشی اندر کے احساس کا نام ہے ۔سائنسی ریسرچ کے مطابق انسانی جذبات ،احساسات ،خیالات  کا دورانیہ  10 منٹ ہے ۔۔

دوسری طرف اگرغمی کو لیا جائے تو جیسے ہی انسان کو کوئی دکھ ،تکلیف پہنچتی ہے تو انسان یہ خیال کرتا ہے کہ زندگی بہت بری چیز ہے یہ مسلسل دکھ اور غم کا نام ہے غم کا دورانیہ بھی 10 منٹ ہی ہے اس کو دوسرے لفظوں میں لیا جائے تو افسوس کے جذبات یہ بھی اتنی ہی مدت رکھتے ہیں ، لیکن زندگی کے بعض دکھ اور تکلیفیں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ ختم ہونے کا نام تک نہیں لیتی ۔

                        "خوشی و غم دونوں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے "

یہ بھی اللہ رب العزت کی عطا ہے کہ اس نے انسان کو ہر رنگ و بو سے نوازا ہے تاآنکہ انسان زندگی کے نشیب و فراز کو سمجھ سکے ،خوشی کے  موقع پہ شکر بجا لائے اور غم میں صبر سے کام لے اور یہ دونوں صفات جس میں ہونگی وہی حقیقی مسلمان ہے۔۔

یہ عجب نظارے ،اشارے میرے رب کی موجودگی  کا نام ہے کہ وہ موجود  ہے تھا اور  رہے گا۔

اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صفات ِ شاکرہ و صابرہ عطا کرے۔آمین ثم آمین

رضیہ انصاری

Comments are closed.