جانےوالاگیاداستاں رہ گئی (ذکرجمیل مولانامتین الحق اسامہ صاحب فتحپوری ثم کانپوری) مولانا محمد آصف اعظمی قاسمی

جانےوالاگیاداستاں رہ گئی
(ذکرجمیل مولانامتین الحق اسامہ صاحب فتحپوری ثم کانپوری)
مولانا محمد آصف اعظمی قاسمی
دنیامیں بہت سےلوگ ایسےمجمع الکمالات واقع ہوتےہیں جومختلف میدانوں میں قدم رکھکربہت جلد سربراہی کرنےلگتےہیں اوران سےملت کابہت بڑاطبقہ فیض پاتاہےانھیں سعادت مندوں میں شمار خطیب ذیشان مسلک حقہ کےترجمان ملت اسلامیہ کےراہبر وراہنما *جمعیۃ علماء اترپردیش* کےفعال صدر *حضرت مولانامتین الحق اسامہ* صاحب کابدرجہ اتم کیاجاسکتاہے
مولاناعلیہ الرحمہ معتبرعالم دین *حضرت مولاناسید مبین الحق صاحب* کےفرزندارجمندتھے آپ نےجامع العلوم کی تدریس سےعملی میدان میں قدم رکھا اور کانپورسےہی خطابت کاآغازکیاکچھ ہی زمانہ گذراہوگا کہ ملک کےمایہ نازخطباءمیں آپکاشمارہونےلگا بطورخاص دفاع صحابہ کےعنوان پرمنعقدہونےوالے جلسوں کیلیےمشہورمقررین میں ایک اہم نام آپ کاسرفہر ست آنےلگااس پلیٹ فام سےآپ نےزبردست کارنامہ انجام دیا آپ کے خطبات تفصیلی موادکےحامل اور بہت نتیجہ خیز گفتگوپرمشتمل ہوتےالفاظ باوزن استعمال کرتےتعبیرات ادیبانہ ہوتیں کبھی جلال ایساہوتاکہ تمام سامعین کےقلوب ہل جاتے کبھی ایسی جمالیاتی گفتگو کرتےکہ پوری مجلس کےہرفردکےلب پرمسکراہٹ دوڑنےلگتی اپنے خردوں کی بسااوقات ایسی حوصلہ افزائی کرتےکہ ایک طالب علم بھی اپنی محنت پرنازاں وفرحاں ہوجاتاآج سےتقریبا آٹھ سال قبل کازمانہ ہوگاجامعہ اسلامیہ سلطانپور کےسالانہ جلسہ شہداےاسلام کےدسویں محرم کےپروگرام
میں خطاب کرنےکیلیےتشریف لایےتھے اسوقت طبیعت ناسازچل رہی تھی اسی لیےپہلےہی جلسہ کےمنتظمین سےکہدیا تھاکہ میں تھوڑی دیرہی گفتگوکروں گاآپ لوگ کسی اور مقررکوبھی مدعوکرلیجیےگامنتظمین نےایسا ہی کیاایک نوجوان مقررجواس میدان میں جلدہی قدم رکھے تھےانکاانتخاب کرلیا جلسہ شروع ہواپہلےنیئےمقررکودعوت دی گئی انھوں نے اپنی بساط سےآگےبڑہ کرگفتگوکی کوشش کی اور ردشیعیت کااہم عنوان معرکہ *یزیدوحضرت حسین رضی اللہ عنہ پرگفتگوکی حضرت مولانابغورتقریرسنتےرہے* جب اس تقریرکےمکمل ہونےکےبعدکرسی خطابت پرجلوہ افروزہویےتواپنےماقبل کے مقررکی ایسی حوصلہ افزائی کہ شاید حوصلہ افزائی کیلیےاس سے بڑےجملےکی ایجادنہ ہوئی ہو مولانانےفرمایاکہ; *مقررموصوف نے اتنےنازک موضوع پرایسی کامیاب گفتگوکی ہے کہ میں کوشش کےباوجودنہیں کرسکتا;*
مولاناکایہ جملہ جہاں تک میں سمجھتاہوں حقیقت کم حوصلہ افزائی پرزیادہ مشتمل تھابڑےلوگ جوانتہائی مخلص ہوتےہیں اپنےچھوٹوں کی ایسی حوصلہ افزائی کرتےرہتےہیں جس سے کام کا حوصلہ ملتاہے اورچھوٹےبھی کام کےہوجاتےہیں
مولاناکی خدمات کاوسیع باب جمعیۃ سےوابستہ ہے اس پلیٹ فام سےخدمات انجام دینے میں آپ نےرات ودن ایک کردیاتھا *جمعیۃ* جتنی جہات سےخدمات انجام دیتی ہےمولاناہرایک جہت میں اپنی خدمات کےگہرےنقوش چھوڑے ہیں رات ودن سفرکی صعوبتیں برداشت کرنامختلف امراض کےباوجودتھکنے کانام نہیں لیتےتھے
*ع عمربھرکی بےقراری کوقرار آہی گیا*
*مولانا کےصاحب زادےحافظ عبداللہ صاحب وجملہ اہل خانہ بطورخاص رفیق درس مولانامحمدسعدباندوی جوکہ مولاناکے سالےہیں ان تمام حضرات کی تعزیت مسنونہ کرتاہے احباب سےایصال ثواب کی درخواست کرتاہے*
? *18 جولائی 2020* ?
Comments are closed.