اُتر پردیش : گنگا بیراج پر دردناک سڑک حادثہ، تیز رفتار موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکرائی، نوجوان موقع پر ہی جاں بحق

 

کانپور (مائرا فاطمہ) گنگا بیراج پر دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق کانپور کے نواب گنج پولیس اسٹیشن کے تحت گنگا بیراج کے گیٹ نمبر 16 پر آج ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار بائک کھمبے سے ٹکرا گئی۔جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نواب گنج تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد پنچنامہ تیار کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیاہے۔

متوفی کی شناخت سیتا پور کے رہنے والے متھن سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جو کانپور میں زیر تعلیم تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ وہ آج اپنے دوستوں کے ساتھ گنگا بیراج گھومنے آیا تھا۔ موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

Comments are closed.