حکومت بہارکی اردوزبان کوختم کرنےکی خطرناک سازش! محمد انصار ندوی 

  1. حکومت بہارکی اردوزبان کوختم کرنےکی خطرناک سازش

 

 

جیسا کہ قارٸین جانتے ھیں کہ بہار کی موجودہ حکومت کی طرف سے اردو زبان کو ختم کرنے کی سازشوں کا جال بنا جا رہا ھے ویسے تو ھر دور میں اردو زبان کو ختم کرنے کی سازش کی گٸ اس کے ساتھ عصبیت کا مظاھرہ کیا گیا لیکن اس دور کے اردو زبان سے محبت کرنے والے لوگوں نے اردو دشمن عناصر کا جم کر  مقابلہ کیا اور اپنی سازشوں میں ناکام کیا اور اردو زبان کےگیسوے  برہم کو سنوارتے رھے اس طرح یہ گنگا جمنی تہذیب کی امین اور وارث سمجھی جانے والی زبان پھلتی اور پھولتی رھی اب تو حالت یہ  ھے کہ یہ زبان چند بڑی بڑی زبانوں کے ساتھ کھڑی نظر آتی ھے اسے انگریز سیکھ رھے ھیں اور اپنے کالجوں اور یونیورسیٹیوں میں سکھا بھی  رھے  ھیں شعبہ قاٸم کر رھے  رہے ھیں لیکن افسوس کی بات یہ ھے  کہ اس زبان کو خود اپنے ھی گھر اور جنم بھومی میں عصبیت اور سازشوں کا شکار  ھونا پڑ رھا  ھے

 

اس لۓ ضرورت اس بات کی ھے کہ ھم اردزبان سے منسلک تمام فراد تحرک اور فعالیت کا مظاھر کرتے  ھوۓ  حکومت  بہار کی اس گھناونی سازش{سکنڈری اور ھاٸر سکنڈری سے اردو ختم کرنے} کو ناکام بنا کر اردو دوستی کا ثبوت دیں

 

 

 

                        محمد انصار ندوی

 

چندرسین پور,مدھوبنی بہار

 

 

Comments are closed.