احتیاطی تدابیر کے ساتھ قربانی اداکرنے مفتی عمران خان قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کی مسلمانانِ کاماریڈی سے اپیل

احتیاطی تدابیر کے ساتھ قربانی اداکرنے مفتی عمران خان قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کی مسلمانانِ کاماریڈی سے اپیل
( ۔۔ ۔ ۔۔) مولانا مفتی عمران خان قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے قربانی سے متعلق عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی اور خوف و ہراس کے ماحول سے نکل کر سنتِ ابراہیمی کو ادا کرکے، اللہ کے عذاب کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ قربانی کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ: ایامِ قربانی میں اللہ کو قربانی سے بڑھ کر کوئی عمل محبوب نہیں (ترمذی، کتاب الاضاحی، باب ماجاء فی فضل الاضحیۃ) ہر صاحبِ استطاعت قربانی ضرور ادا کریں، خود کوشش کریں، جانور خریدیں، اس کی دیکھ بھال کریں، اور اپنے محفوظ علاقے میں ذبح کروائیں، قربانی کے بدلہ اللہ خوش ہوتے ہیں، ہر بال کے عوض نیکی عطا فرماتے ہیں، روزِ محشر قربانی میں ذبح کیا ہوا جانور اپنے سینگ بالو اور کھروں کے ساتھ آئیگا؛ قربانی میں خون کاخطرہ زمین پر گرنے سے پہلے قبول ہوجاتا ہے، (ترمذی، کتاب الاضاحی، باب ماجاء فی فضل الاضحیۃ) قربانی کے ذریعہ اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے، اللہ کے خلیل حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد تازہ ہوتی ہے، بزرگوں نے فرمایا: قربانی بہترین صدقہ ہے، لہذا اس وقت کرونا وائرس کی وباء کے خاتمہ کے لئے ضروری ہیکہ ہم کم از کم واجب قربانی ضرور ادا کریں؛ قربانی جن پر واجب ہے وہ ضرور قربانی کریں، صدقہ خیرات، یہ قربانی کا بدل نہیں ہے۔
یاد رکھیں! قربانی کے ذریعہ ہم کسی کو اذیت نہ دیں؛ صفائی ستھرائی کا خوب خیال رکھیں؛ خوف کے ماحول سے نکل کرتمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ قربانی ادا کریں، گوشت جلد از جلدتقسیم کردیں، اگر کئی لوگ مل کر قربانی کر رہے ہیں، تب بھی لوگوں کو جمع نہ ہونے دیں، قربانی کے بعد آلائش و فضلات کو بلدیہ کے عملے کے ذریعہ اٹھواکر دور پھنکوا دیں، حکومت کی جانب سے دی جانے والی احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں، اللہ اپنے فضل و کرم سے نبی کریم ﷺ کی اس پیاری سنت کو ادا کرنے کی ہم تمام کو توفیق عطاء فرمائے، ہر قسم کی آزمائش اور رکاوٹوں سے حفاظت فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلینﷺ
Comments are closed.