قاضی مجاہد الاسلام صاحب قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کے سوانحی نقوش اور خدمات

 

 

ازقلم: عبدالرحمن چمپارنی

*شخصیات نمبر کی آٹھویں/8قسط*

آپ کا نام : مجاہد الاسلام تھا ، اور آپ ؒ کے و الد محترم کانا م : عبد الاحد تھا ،

آپ ؒ کی ولادت : آپ ؒ سن ۱۹۳۶ ء ؍ ۱۳۵۵؍ھ میں پیدا ہوئے ،

آپ ؒ کی تعلیم وتربیت : آپ ؒ نے قرآن مجید ناظرہ اپنی والدہ سے پرھا واورفارسی و عربی کی ابتدائی کتابیں اپنے بڑے بھائی مولانا زین العابدین صا حب ؒ ( والد ماجد مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی دامت بر کاتہم العالیہ ، ) سےپڑھیں ، میزان الصرف ا پنے و الد عبد الاحد سے پڑھی ،

متو سط اور ثانوی تعلیم : مدرسے محمو د العلوم مدھوبنی ، مدرسے ا مدادیہ دربھنگہ اور دارالعلوم مؤ ناتھ بھنجن میں متو سط و ثانوی تعلیم حاصل کی ،

اعلی تعلیم : ۱۹۵۱ ء سے ۱۹۵۵ یعنی ۴؍ چار سال تک دار العلوم دیوبند میں اعلی تعلیم حاصل کی ، شیخ الاسلام حسین احمد مدنی ؒ ، سے آپ ؒ نے بخاری شریف پرھی اور حضرت مولانا محمد اعزاز علی صاحب امروہوی ؒ ، علا مہ محمد براہیم بلیاوی ؒ ، مولانا عبد الحفیظ بلیاوی ؒ ، مولانا محمد حسین صاحب بہاری ؒ مولانا فخر الحسن صاحب ؒ ، ملوانا بشیر احمد خان صاحب ، مولانا نصیر احمد خان صاحب او رمولانا معراج الحق صاحب دیوبندی ؒ ، سے مختلف علوم و فنون کی کتابیں پڑھیں ،

آپ ؒ کی خدمات

آپ ؒ نے امت مسلمہ کی در س و تدریس ، تصنیف و تالیف ہر اعتبار سے خدمت انجام دی ہیں ،

آپ ؒ کی تدریسی خدمات:

آپ ؒ نے فراغت کے بعد جامعہ رحمانی مونگیر میں ۸؍ سال تدریس خدمات انجام دئیے ،

اس کے بعد آپ ؒ امارت شرعیہ پٹنہ آئے اور تین حیثیتوں سے یہاں کام کیا ، ۱۔ بہ حیثیت ناظم ، ۲۔ بہ حیثیت قاضی شریعت و قا ضی القضاۃ ۳۔ بہ حیثیت نائب امیر شریعت

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قیام میں قاضی صاحب کا حصہ

امیر شریعت رابع مولانا منت اللہ رحمانی صاحب ؒ اور حضرت حکیم الاسلام مولانا قاری طیب صاحب کے ذریعے ۱۹۷۲ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ قایم ہوا جس کے تانے بانے کے بننے میں مولانا قا ضی مجاہد لاسلام قا سمی شروع سے شریک رہے ، دالعلوم دیوبند میں منعقد ہ ا س کے ا ولیں اجلاس کی تیاری میں ایک ماہ دالعلوم دیوبند میں قیام کیا ،

فقہ اکیڈمی کا قیام : اپریل ۱۹۸۹ میں آپ ؒ نے فقہ اکیڈ می قائم کی ، جس کاپہلا فقہی اجلاس تکم تا ؍ اپریل ۱۹۸۹ ء ،نئی دہلی میں ہمدرد یونیورسٹی کے سیمینار ہا ل میں ہوا ،

آل انڈیا ملی کونسل کی تاسیس : آپ ؒ نے مئی ۱۹۹۲میں آپ ؒ نے آل انڈیا ملی کو نسل کی بمبئی کے اجلاس منعقدہ ۲۳۔ ۲۴ ؍ مئی ۱۹۹۲ کو اساس گزاری کی ۔

عہدے اور مناصب :

۱۔صد ر آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ

۲۔ صدر و مؤ سس اسلامک فقہ اکیڈمی

۳۔ صدر و مؤسس آل انڈ یا ملی کونسل

۴۔قاضی القضاۃ و نائب امیر شریعت امارت شرعیہ پٹنہ بہار و اڑیسہ و جھار کھنڈ

۵۔ صدر وفاق المدارس الاسمیہ ، بہار

ٹ۶۔ صدر مولانا سجاد اسپتال امارت شرعیہ

۷۔ صدر المعہد العالی ل للتدریب فی القضاۃ و الافتا ء

۸۔ صدر مولانا منت اللہ رےمکانی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ

۹۔ رکن گورننگ باڈی آف انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹییو اسٹڈیز ۔

۱۰۔ رکن شرعیہ بورڈ آف الامین اسلامک فائنا نشیل واؤنڈیشن بنگلور ۔

۱۱۔ رکن سلامک فقہ اکیڈ می مکہ مکرمہ

۱۲۔ اکسپرٹ ممبر انٹر نیشنل ، اسلامک فقہ اکیڈمی ،

۱۳۔ رکن المجمع العلمی العالمی

۱۴۔ رکن اعزازی الھیٔۃ الخیرتۃ الاسلامیۃ العالمیۃ ، کویت

۱۵۔ تاسیس اجالہ ایجو کیشنل کیمپ

آپ ؒ کی وفات:علم و عمل کا یہ نیر تاباں جمعرات و جمعہ ۲۰۔۲۱ ؍ محرم الحرام ۱۴۳۲ ھ مطابق ۴۔۵ اپریل ۲۰۰۲ میں میں ا لوداع کہہ گئے ۔

Comments are closed.