"صحابہ” کے لفظ میں تقدس تھا، تقدس ہے اور قیامت تک تقدس رہے گا۔ محمد کلیم الدین فلائی

"صحابہ” کے لفظ میں تقدس تھا، تقدس ہے اور قیامت تک تقدس رہے گا۔
محمد کلیم الدین فلائی
مترجم قرآن حضرت مولانا بلال حسنی صاحب دامت برکاتہم نے اپنے تازہ بیان میں عظمت صحابہ کرام پر بہت ہی عمدہ گفتگو فرمائی ہے؛ جس میں قرآن کریم کی آیات بینات سے استدلال کرتے ہوئے صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی بہترین شبیہ کو پیش فرماتے ہوئے ایک ایسا جملہ کہا جو آب زر سے لکھنے کے قابل ہے،
مولانا نے فرمایا: "صحابہ” کے لفظ میں تقدس تھا، تقدس ہے اور قیامت تک تقدس رہے گا۔”
مولانا حسنی نے دوران گفتگو ان لوگوں کی اچھی سرزنش کی جو صحابہ کی طرف منافق کی نسبت کرتے ہیں؛
مولانا فرماتے ہیں: جو صحابی تھا وہ صحابی ہی تھا اور جو منافق تھا وہ منافق ہی تھا؛ کسی صحابی کی طرف منافق کی نسبت کرنا سخت گرفت کا خدشہ ہے؛ مولانا فرماتے ہیں: "صحابۂ کرام امت کے سر کے تاج ہیں۔”
مولانا بلال صاحب حسنی کا بہترین اسلوب میں تقریباً چالیس منٹ کا یہ بیان سننے کے لائق ہے۔ مولانا نے درد بھرا لہجہ اور خوبصورت اسلوب اپناتے ہوئے اشاروں ہی اشاروں میں ان لوگوں پر پھٹکار لگائی ہے جو اس وقت صحابہ کرام کے خلاف مہم چھیڑے ہوئے ہیں اور دورِ رسولؐ کے منافقین میں اور صحابہ میں خلط مبحث (یعنی منافقین کی نسبت صحابہ کی طرف اور صحابہ کے مقدس لفظ کی نسبت منافقین کی طرف کر رہے ہیں۔ اور حسینیت کے لبادے میں رافضیت اور شیعیت کا پرچار کر رہے ہیں۔
مولانا بلال حسنی محترم کو اللہ جزائے خیر دے کہ مولانا نے بروقت بیان جاری فرماکر ہزاروں لوگوں کو اس فتنہ انگیز مہم کا حصہ بننے سے روک دیا۔ ورنہ کم ظرف لوگ اپنے پسند کے خطیب کی اندھ بھکتی میں صحابۂ کرام کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔
حضرت مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی مدظلہ العالی کا مذکورہ بیان سننے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
ترتیب خلافت اور اس کی حکمتیںاز : مولانا بلال عبد الحئ حسنی ندوی
Posted by Dar Al Rasheed on Monday, 31 August 2020
Comments are closed.