Baseerat Online News Portal

دارالعلوم آن لائن کی ایک تاریخ ساز پیشکش  تہافت الملاحدہ کورس برائے رد الحاد وارتداد!  یاسر ندیم الواجدی

دارالعلوم آن لائن کی ایک تاریخ ساز پیشکش
تہافت الملاحدہ کورس برائے رد الحاد وارتداد
یاسر ندیم الواجدی

خدا کا فضل ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے یہ ناچیز رد الحاد وارتداد اور مغربی فکر و فلسفہ کی تفہیم کے تعلق سے کوشاں رہا ہے اور ساتھ ہی اس بات کے لیے فکرمند بھی کہ فکری ارتداد کی بڑھتی ہوئی لہروں کے باوجود اس میدان میں  کام کرنے والے افراد بہت کم تعداد میں امت کو مہیا ہیں۔ لاک ڈاؤن سے پہلے بھارت کے سفر کے دوران مختلف مدارس میں جانے کا اتفاق ہوا، تو ہر جگہ  اسی بات زور دیا کہ مدارس میں رد الحاد وارتداد کے شعبوں کا قیام فوری طور پر ناگزیر ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران سولہ قسطوں پر مشتمل یوٹیوب پر رد الحاد سیریز بھی پیش کی جس سے ایک بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔ اس سیریز کو پیش کرنے کے دوران یہ خیال پختہ ہوا کہ اپنے بس میں جتنا ہے اتنا کر گزرا جائے۔  فکری ارتداد کے واقعات اس تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں کہ اگر اس میدان میں افراد سازی نہیں کی گئی تو امت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ایک حقیقت بن کر کھڑا ہے۔

امام غزالی رحمہ اللہ نے اپنے دور میں الحاد کے خلاف جو کام کیا ہے اس کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے، ان کی کتاب تہافت الفلاسفہ نے یونانی فلسفے سے در آنے والے شکوک وشبہات کی بیخ کنی کردی تھی۔ حجت الاسلام امام غزالی کے اس عظیم شاہکار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ ناچیز، دارالعلوم آن لائن شکاگو امریکہ کے پلیٹ فارم سے، تفہیم فلسفہ مغرب اور رد الحاد ومطالعہ مذاہب کے لیے تہافت الملاحدہ (انگریزی نام The Incoherence of Atheists) کے عنوان سے آن لائن کورس پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہے۔ یہ کورس طلبائے مدارس (جنھوں نے مدارس کا آدھا نصاب کم از کم پڑھ لیا ہو)، فضلائے مدارس نیز انٹر پاس افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آج کل اگرچہ عمومی طور پر مصروفیات کم ہیں، لیکن بڑھی ہوئی مصروفیات کے دور میں بھی ہفتے میں ایک ڈیڑھ گھنٹہ نکالنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ اس کورس کے ہر سبجیکٹ کی تقریبا چار کلاسسز ہوں گی اور اس طرح ایک موضوع ایک مہینہ میں ان شاءاللہ پورا ہوگا۔ ایک ماہ میں ایک ہی سبجیکٹ کی لائیو کلاسز ہوں گی۔

کورس کا بنیادی مقصد تو یہ ہے کہ دین کی دعوت مکمل اعتماد کے ساتھ دوسروں تک پہنچائی جائے اور نوجوانوں کے شکوک وشبہات کو دور کیا جائے، لیکن اگر کوئی شخص کورس کرنے کے بعد خود اپنے آپ کو شکوک کے دلدل سے بچالے تو یہ اس کورس کی ان شاءاللہ بڑی کامیابی ہوگی۔

تفصیلات کے لیے ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر بھی جائیں۔
داخلے کے خواہشمند حضرات ویب سائٹ پر جاکر رجسٹریشن لنک کے ذریعے رجسٹر کرسکتے ہیں۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 26 ستمبر
کلاس کا آغاز: 3 اکتوبر
نوٹ: ہر ماہ نیا موضوع پیش کیا جائے گا اور ہر موضوع کے لیے رجسٹریشن کرانا ہوگا۔

www.DarulUloomOnline.org/tm

 

 

Comments are closed.