صبح کی بات فہیم اختر ندوی کے ساتھ

صبح کی بات

فہیم اختر ندوی

 

تعلیم انسان کی ضرورت ہے، ہر فرد کو تعلیم حاصل کرنا چاہئے، خواہ وہ کسی عمر کا ہو۔۔ جس طرح غذا کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا، ایسے ہی تعلیم کے بغیر انسان کی انسانیت زندہ نہیں رہ سکتی۔۔

 

ذہن میں نقش کرلیجئے کہ جس طرح ہر دن کھانا ضروری ہے، اسی طرح ہر عمر میں اور ہر دن پڑھنا ضروری ہے۔۔

 

یہی بات اسلام نے سکھائی ہے۔۔ اس لئے قرآن کی وحی کا پہلا حکم تھا کہ۔۔۔ پڑھو۔۔۔ نبی کریم ﷺ بھی پڑھانے والے بناکر بھیجے گئے تھے ۔۔

 

خود تعلیم یافتہ بنئے۔۔ ہر دن پڑھئے۔۔ کورس کیجئے اور سرٹیفکیٹ حاصل کیجئے۔۔ اس میں ہرگز نہ شرمائیے نہ خود کو اس سے بے نیاز سمجھئے۔۔ میں نے بھی ابھی تیلگو سیکھنے کا کورس مکمل کیا ہے۔۔

 

اور اپنے گھر کے ہر بچہ اور بچی کو تعلیم یافتہ بنائیے۔۔ آدھا پیٹ کھانا پڑے، اور رشتہ تقریب کی شان مان سے ہٹنا پڑے، تو اس کو گوارا کیجئے، لیکن اپنے بچوں کو پڑھائیے۔۔ اگر مدرسہ یا اسکول میں داخلہ نہیں ہے تو NIOS سے دسویں ہر حال میں کرائیے۔۔ یقینی بنائیے کہ آپ کے گھر کے ہر مرد و عورت کے پاس دسویں کی سرٹیفکیٹ ہو۔۔ اس سے بڑے کام ہوں گے، اور اس کی بڑی ضرورت ہے۔۔۔

 

اور اپنے گھر کے ساتھ اپنے عزیزوں اور پڑوسیوں پربھی نظر ڈال لیجئے۔۔ ان کو تعلیم یافتہ بنادیجئے۔۔ یقین مانئے بہت بڑی نیکی ہوگی، بڑا کار خیر ہوگا، بڑے کام ہوجائیں گے۔۔

 

آئیے اپنے اندر اور گردوپیش دیکھتے ہیں، اور جو بن سکے کرتے ہیں۔۔۔

 

خدا حافظ

20 ستمبر 2020

2 صفر 1442

Comments are closed.