مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم کا حل
سیٹوں کی تقسیم کا معیار گذشتہ الیکشن کی کارکردگی ہونی چاہیے ، جمہوریت میں فیصلہ کن طاقت عوام کی ہوتی ہے ، جس پارٹی کو جتنے فیصد عوام نے قبول کیا ہے ، اسے اتنے فیصد عزت ملنی چاہیے ،اس لیے گذشتہ الیکشن میں حاصل کردہ ووٹ کے حساب سے سیٹوں کی تقسیم ہونی چاہیے،

مظاہر حسین عماد قاسمی بہاراسمبلی الیکشن کے ایام بہت قریب ہیں ، مگر مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ ٹیڑھی کھیر بنا ہوا ہے ، کانگریس اور دیگر چھوٹی پارٹیاں اپنے ووٹوں کی طاقت سے زیادہ سیٹیں مانگ رہی ہیں ،
آئیے دیکھتے ہیں کون سی پارٹی کتنے سیٹوں کی حقدار ہے ،
*سیٹوں کی تقسیم کا معیار کیا ہو!
سیٹوں کی تقسیم کا معیار گذشتہ الیکشن کی کارکردگی ہونی چاہیے ، جمہوریت میں فیصلہ کن طاقت عوام کی ہوتی ہے ، جس پارٹی کو جتنے فیصد عوام نے قبول کیا ہے ، اسے اتنے فیصد عزت ملنی چاہیے ،اس لیے گذشتہ الیکشن میں حاصل کردہ ووٹ کے حساب سے سیٹوں کی تقسیم ہونی چاہیے ،
دوہزار پندرہ کے مہاگٹھ بندھن میں شامل ایک بڑی پارٹی جنتادل یو آج دوہزار بیس میں مہاگٹھ بندھن میں نہیں ہے
*دوہزار بیس کا مہاگٹھ بندھن*
1- راشٹریہ جنتادل
2- انڈین نیشنل کانگریس
یہ دونوں دوہزار پندرہ میں بھی مہاگٹھ بندھن میں شامل تھیں ،
*مہاگٹھ بندھن میں شمولیت کی خواہاں پارٹیاں*
1- کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی )
مشہور نوجوان لیڈر ڈاکٹر کنہیاکمار اسی پارٹی کے لیڈر ہیں
2- کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ )سی پی آئی ( ایم)
3- کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( مارکسسٹ لیننسٹ)سی پی آئی ایم ایل
*دوہزار پندرہ میں مہاگٹھ بندھن کی کس پارٹی نے کتنا ووٹ حاصل کیا!
1- راشٹریہ جنتادل – کل ووٹ 6995502 , ووٹ فیصد 18.40
کل امیدوار ایکسوایک(101), کامیاب امیدوار ,اسی (80)
پر سیٹ ووٹ اوسط :69262 سے زائد
2- انڈین نیشنل کانگریس – کل ووٹ 2539638،
ووٹ فیصد 6.70
کل امیدوار ااکتالیس(41), کامیاب امیدوار ,ستائیس (27)
پر سیٹ ووٹ اوسط :61942 سے زائد
3- سی پی آئی – کل ووٹ 516699
ووٹ فیصد 1.40
کل امیدوار اکانوے(91), کامیاب امیدوار ,صفر (0)
پر سیٹ ووٹ اوسط :5678
4-سی پی آئی ایم ایل – کل ووٹ 587701
ووٹ فیصد :1.50
کل امیدوار انٹھانوے(98), کامیاب امیدوار ,تین (تین )
پر سیٹ ووٹ اوسط :5997
5- سی پی آئی (ایم ) – کل ووٹ :232149
ووٹ فیصد :.0.60 یعنی ایک فیصد سے بھی کم
کل امیدوار 38(98), کامیاب امیدوار , صفر (0)
پر سیٹ ووٹ اوسط : 6010
*سیٹیں تقسیم کرنے کا آسان طریقہ
مہاگٹھ بندھن میں موجود مذکورہ بالا تمام پارٹیوں کے ووٹوں کو جوڑیں اور پھر جو حاصل نکلے ،اس کو دوسو تینتالیس سے تقسیم کردیں ،
بہار اسمبلی کی کل سیٹیں دوسوتینتالیس ہیں
ان تمام پارٹیوں کا ٹوٹل ووٹ ایک کروڑ آٹھ لاکھ اکہتر ہزار چھ سو اٹھاسی (10871688) ہوتا ہے ، اس کو جب دو سو تینتالیس سے تقسیم کریں گے تو چوالیس ہزار سات سو انچالیس ( 44739.46) نکلے گا ، اس حساب سے مہاگٹھ بندھن کی کون پارٹی کتنے سیٹوں پر امیدواری کی حقدار ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں
1- راشٹریہ جنتادل : ایک سو چھپن (156 )سیٹیں
2- انڈین نیشنل کانگریس : سنتاون ( 57)سیٹیں
3- سی پی آئی : بارہ (12)سیٹیں
4-سی پی آئی ایم ایل : تیرہ ( 13) سیٹیں
5- سی پی آئی ایم : پانچ (5) سیٹیں
مندرجہ بالا طریقے سے سیٹوں کی تقسیم میں انصاف کا تقاضہ پورا ہوتا ہے ،
جو پارٹی اس سے زیادہ کی مانگ کر رہی وہ دوسری پارٹیوں کا حق ہتھیانے اور انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ,
دو تین پارٹیاں اور ہیں جو گٹھ بندھن میں شامل ہونا چاہتی ہیں مگر ان کا گٹھ بندھن میں شامل نہ ہونا ہی بہتر ہے۔
Comments are closed.