پورے پانچ سال کے طویل انتظار کے بعد آ پ کو اپنی پسند کی سرکار منتخب کر نے کا سنہرا موقع ملا ہے مفتی ابوذر قاسمی صدر جمعیۃ علماء مدھوبنی

پورے پانچ سال کے طویل انتظار کے بعد آ پ کو اپنی پسند کی سرکار منتخب کر نے کا سنہرا موقع ملا ہے
مفتی ابوذر قاسمی صدر جمعیۃ علماء مدھوبنی
ہمارا ملک دستور سے چلتا ہے اور یہاں کے دستور میں ہرایک کے ووٹ کی یکساں طاقت ہے اسلئے دو باتیں ضرور ذہن میں رکھنی چاہئے پہلی بات یہ ہے کہ ووٹ ڈالنا اپنی ذمہ داری سمجھیں یہ ملک ہمارا ہے اور ہر حال میں اسکی تعمیر وترقی کیلئے کوشاں رہنا چاہیے دوسری اہم بات یہ ہے کہ پورے پانچ سال ہم حکومت کو کوستے رہتے ہیں اسے نکمی نا اہل اور پتہ نہیں کن کن القاب سے نواز تے ہیں اور جب فیصلہ کا وقت
آ تا ہے
تو علاقائی وقتی اور ذاتی مفادات میں الجھ کر اپنا ووٹ خراب کرلیتے ہیں کیا ہم کو غور نہیں کرنا چاہیے ؟ اتحاد ہماری بہت بڑی قوت ہے ہمکو منتشر کرنے کی بہت باریک کوششیں کی جائیں گی لیکن ہم کو ماضی سے سبق حاصل کر کے مستقبل کی تعمیر کر نا ہے بہت آ سان سی بات ہے جو بویا جائے گا وہی کاٹنے کو ملیگا،
ہر شہری کو ملک میں امن و امان کے ساتھ روزگار چاہئے اسکے لئے وقتی لالچ اور ذاتی مفادات سے اوپر اٹھکر سونچنا ہو گا عوام کی منتخب حکومت عوام ہی کے خلاف فیصلہ لیتی ہے لاکھوں نوکری کی جگہیں برسوں خالی رہ جاتی ہیں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کیا
جا تاہے اب تو حد ہوگئی ہے سرکار اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے لوگوں کو ہندو مسلم ذات پات میں الجھانے کی کوشش کر تی ہے اسلئے ہمیں ہوشیار رہکر بہت سونچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے ملک ہمارے لئے مقدم ہے ملک کا سیکولر ڈھانچہ باقی رہے گا تو ملک بھی محفوظ رہیگا اور ہم بھی مامون رہیں گے اس کے لئے ہم کو اشتعال انگیز تقاریر اور نعروں سے پرہیز کرتے ہوئے ہم فکر برادران وطن کے کندھا سے کندھا ملا کر چلنا ہو گا اور اپنے فیصلہ کن اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا
آ پکا خیراندیش محمد ابوذر قاسمی صدر جمیۃالعلما مدھو بنی
Comments are closed.