اُتر پردیش : کانپور کے پریڈ چوراہے پر نابالغ بچے کے ساتھ پیش آیا دردناک حادثہ!

 

کانپور(مائرا فاطمہ) پریڈ لال دیارام سویٹ ہاؤس کے سامنے نابالغ موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے مقامی لوگوں کی مدد سے ارسلا ایمرجنسی میں لے جایا گیا۔

مذکورہ حادثہ سماج کے لیے عبرت ہے، آخر یہ کم عمر بچے گاڑی چلانا کب بند کریں گے؟ گھر کے ذمہ دار لوگ اس جانب کیوں توجہ نہیں دیتے؟

ہم گاڑیوں کی چابیاں بچوں کو کیوں دیتے ہیں؟ ایسے حادثات آئے روز سننے کو ملتے ہیں۔

پولیس کارروائی بھی کرتی ہے لیکن بچوں کے ذمہ داروں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی۔

والدین سختی کریں تو ایسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے۔

والدین سمجھدار ہوں اور نابالغ بچوں کو گاڑیاں نہ دیں۔

آج کل اکثر سڑکوں پر چھوٹے بچے بھی چارجنگ گاڑیاں چلاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

زندگی قیمتی ہے، اپنے بچوں پر توجہ دیں اور محتاط رہیں۔

ہم دعا کرتے ہیں کہ بچہ جلد صحت یاب ہو جائے۔

Comments are closed.