پیروپیگنڈے سے ہوشیار محمدشارب ضیاء رحمانی

پیروپیگنڈے سے ہوشیار

 

 

محمدشارب ضیاء رحمانی

 

پیروپیگنڈہ کیاجارہاہے کہ جدیوکمزورہوگئی توبی جے پی مضبوط ہوگی۔پھرنتیش کماروزیراعلیٰ نہیں ہوں گے۔ خوف کی یہ وہی سیاست ہے جوکانگریس کرتی آئی ہے،ہمیں ووٹ نہیں دوگے توبی جے پی آجائے گی۔جدیوکی وکالت کرنے والے بتائیں کہ نتیش کمارسے ہمدردی کی وجہ کیاہے؟کیوں مسلمان ان کے غم میں دبلے ہوں؟نتیش کمارنے کب بی جے پی ایجنڈے کوپورانہیں کیاہے؟جہاں مسلمانوں کے وجودکامسئلہ ہوا،وہاں جدیوووٹ دے کرچلی آئی،آئین کے بنیادی اصول کے خلاف جدیونے پارلیمنٹ میں ووٹ دے کربی جے پی ایجنڈے کوتقویت بخشا،پرسنل لاء کے خلاف منظورہونے والے تین طلاق بل پرجدیونے ڈرامہ کیا۔پھرنتیش کمار سیکولرکیسے ہوگئے؟کیاگارنٹی ہے کہ یونیفارم سول کوڈپربھی وہ یہی سب کچھ نہیں کریں گے؟ *آج بی جے پی کی مضبوطی کاڈرنتیش کمارکوستارہاہے تواہم سوال یہ ہے کہ بہارمیں بی جے پی کو مضبوط کس نے کیاہے*؟کیا2005سے آج تک نتیش کمارکے علاوہ کسی اورکاہاتھ ہے؟بلکہ گزشتہ الیکشن میں جب بی جے پی کے خلاف ووٹنگ ہوئی توپھراسی کی گودمیں بیٹھ کراقتدارمیں شریک کرلیا،اگربی جے پی کاانھیں اتناہی خوف ہے تووہ الگ ہوکرالیکشن لڑنے کی ہمت کیوں نہیں کرسکے؟

 

وکالت کرنے والے بتارہے ہیں کہ نتیش کوکمزورنہیں ہوناچاہیے،ورنہ بی جے پی اپناوزیراعلیٰ بنائے گی۔بتادیجیے کہ جدیوکے سربراہ، کہاں سے بی جے پی وزرائے اعلیٰ سے کم رہے ہیں۔اردوپربہارسرکارنے بڑاحملہ کیا۔جدیوکے یہ مسلم نمائندے کہاں تھے؟ماب لنچنگ،فرقہ وارانہ تشددسب کچھ ہوتے رہے،ان کی بولی نہیں نکلتی تھی،پھرنتیش کمارسے مسلمان ہمدردی کیوں رکھیں؟سمجھایاجارہاہے کہ جدیوکمزورہوگی توبی جے پی کاوزیراعلیٰ ہوگا،ایساکیوں نہ ہوکہ دونوں کمزورہوں،یہ لوگ اس پربات کیوں نہیں کررہے ہیں؟اس کی پالیسی کیوں نہیں بنائی جارہی ہے کہ نہ نتیش کماروزیراعلیٰ ہوں اورنہ بی جے پی اپناسی ایم بناسکے۔یعنی این ڈی اے کی ہرحال میں شکست ہ*۔لوجپاکے ذریعے بی جے پی نے جوگیم نتیش کمارکے ساتھ کردیاہے،وہ اس سے کافی پریشان ہیں۔اس لیے اب اقتدارمسلمانوں کے کاندھوں پرہی نظرآرہاہے۔مسلم ووٹ چاہیے لیکن مسلمانوں کے تئیں دوہرارویہ بھی جاری رہے گا؟

 

کل ہی جے پی نڈانے سی اے اے جلدنافذکرنے کااعلان کیاہے۔نتیش کمارمیں ہمت ہے کہ وہ اپنے انتخابی منشورمیں لکھ کرصاف اعلان کریں اورمودی کے ساتھ ریلیوں میں بتائیں کہ ان کی سرکاربنی توسی اے اے،این آرسی اوراین پی آرچاہے پراناہو،یانیا،کوئی لاگونہیں کریں گے؟سی اے اے پرووٹنگ پروہ معافی مانگیں گے ؟اردوکی لازمیت ختم کرنے کے خلاف نوٹیفکیشن واپس لینے کااعلان کریں گے ؟جدیوکے مسلم نمائندوں کواس پرجواب دینے کی ہمت ہے؟ایسادوہرارویہ ساتھ ساتھ نہیں چلنے والا،سب لوگ سمجھ رہے ہیں۔دیوبندی،بریلوی،اہل حدیث،دانشور،پروفیسر،ڈاکٹرہرطبقے کے کچھ لوگ نتیش کمارکوبچانے کی مہم میں اتاردیے گئے ہیں۔یعنی ملاومسٹرسب کے کچھ نہ کچھ افرادسرگرم ہیں۔سوشل میڈیاپرآسانی سے چیزیں سمجھی جاسکتی ہیں۔ جہاں کہیں بھی ایسی چیزیں نظرآئیں،عوام ان مسلم چہروں سے بنیادی سوال ضرورکریں۔بہارمیں بڑی بڑی دینی،ملی تنظیمیں اورادارے ہیں۔ان کی خاموش حمایت یاخاموشی افسوس ناک ہے۔آخرجرات وعزیمت اورقیادت کس چیزکانام ہے ؟آنے والے وقتوں میں جب حالات خدانخواستہ اوربدترہوں گے توان اداروں کی پریس ریلیزسے کچھ نہیں ہونے والاہے۔اس وقت قوم بھی پوچھے گی کہ بروقت رہنمائی کیوں نہیں کی؟ان اداروں نے اس وقت مسلم ووٹوں کے دعویداروں سے کھل کرموقف کیوں نہیں پوچھا؟ اقتدارسے سوال کی بجائے ارباب اقتدارکی چاپلوسی یاخاموش حمایت اللہ نہ کرے کہ آنے والے دنوں میں بڑے طوفان کاپیش خیمہ ہو۔اطمینان کی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کی بڑی تعدادفرضی پیروپیگنڈے کوسمجھ رہی ہے اورکچھ حدتک بیداربھی ہے۔امیدہے کہ لوگ جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

Comments are closed.