آپ کی چوکھٹ پر         آپ کا مشکور عثمانی. @MaskoorUsmani

آپ کی چوکھٹ پر

آپ کا مشکور عثمانی

—————————————-

جذبات واحساسات کا ترجمان

نوید احسن

قاضی محلہ جالے

—————————————- کاش میرے احساس و جذبات کو پر لگ جاتے اور ایسا ممکن ہوتا کہ بہت کم وقت میں،

میں ہرایک کے درپر دستک دیتا ہوا نظر آتا

ایک ایک بچے کو آداب اور سلام بجالاتا

بوڑھی ماؤں اورسن رسیدہ بزرگوں کا ہاتھ چوم کردعائیں حاصل کرتا

تب کہیں جاکر

میں مشکورعثمانی

یہ سمجھتا

کہ ہم نے

الکشن سے قبل

ووٹ مانگ کر معراج حاصل کرلیا

میں اس کی بھرپور کوشش بھی کرتا ہوں کہ جالے اسمبلی حلقہ کے ذرہ ذرہ کو سلام وآداب کرتا ہوا گذروں

لیکن

وقت کے اس سوئی کو

جو بہت تیزی کے ساتھ اپنا سفر طے کرتا ہے

اسے روکنے اور ٹوکنے کی ہمت نہیں جٹا پاتا ہوں

اس لئے کہ وہ اپنے اختیار میں نہیں ہے ،

اگرچہ کہ

میں وقت ضائع کئے بغیر دن کے نکلتے ہی اپنے کامیاب سفر کی جانب نکل کھڑا ہوتا ہوں

لیکن اس کے باوجود ہر دروازے کو دستک دینے میں خود کو کوتاہ محسوس کرتا ہوں ،

ہوتا کچھ یوں ہے کہ ابھی ہم نے صرف چند دروازوں کو ہی دستک دیئے ہیں کہ سورج ایک بے وفا حسینہ کی طرح رخصت ہونے کی اجازت چاہنے لگتا ہے

اس پر میری خوشامد کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے،

جب کہ ہم اس کے سامنے کھڑے ہوکر دست بستہ گذارش کرتے ہیں

کہ بس تھوڑی دیر اور رک جائیں

تاکہ ہم اپنے ان محبت کرنے والوں کو دیکھ سن لیں

جو ہم سے بے حد محبت کا معاملہ کرتے ہیں

اور یہ چاہتے ہیں کہ اس بار کا بہار مکمل بہار کے ساتھ آئے

لیکن

وہ تو اپنے وقت کا پابند لگثاہے ،

کچھ خیال رکھنے کا روادار نہیں ہے ،

مجھے خوب احساس ہے کہ ابھی بھی ہم اپنے بعض محسنوں اور محبت کرنے والوں سے نہیں مل پائے ہیں

ہم اپنے محسنوں سے دست بستہ کہنا چاہیں گے کہ

ہم نے آپ کو بھلایا نہیں ہے

آپ تو ہمارے دلوں کے دھڑکن ہیں

اور آپ ہی ہمارے آرزو ہیں

ہمیں امید ہیکہ آپ ہم سے ناراض نہیں ہونگے ہم آپ کے ساتھ انشاءاللہ پانچ سال رہینگے آپ کے غم اور خوشی میں شریک ہونگے آپ کی تمناؤں کے رکھوالے ہونگے،آپ کی امید بر لانے کی انتھک کوشش کرینگے ،

بس اب کچھ ہی دن گنتی کے رہ گئے ہیں

آپ کا اور سب کا ہندو ،مسلم ،سکھ عیسائی کا ہمارے لئے ایک ایک ووٹ قیمتی ہے

گذارش ہے کہ آپ اس بیٹے کو عزیز اور ملک و ملت کے سچے اور پرجوش خادم کو کامیاب بنانے کی تمام تر کوشش کریں گے

اجازت دیجئے

آگے کا سفر بہت حوصلہ مند ہے

دعا کریں

ہندوستان ژندہ باد

مہاگٹھ بندھن ژندہ باد

کانگریس ژندہ باد

Comments are closed.