پکری میں آپسی مار پیٹ کے دو واقعات ہوئے دونوں واقعات میں دو زخمی ، زخمی کو پکری برانواں پی ایچ سی میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا۔ نوادہ محمد سلطان اختر

پکری میں آپسی مار پیٹ کے دو واقعات ہوئے دونوں واقعات میں دو زخمی ، زخمی کو پکری برانواں پی ایچ سی میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا۔
نوادہ محمد سلطان اختر۔
پکری برانواں تھانہ علاقہ کے تحت پکری گاؤں میں راستے کو لیکر جھگڑا ہو گیا، اس دوران دونوں طرف سے زبردست لڑائی ہوئی۔ اس واقعے میں حملہ آور ایک شخص کو بری طرح زخمی کر دیا بتایا جاتا ہے کہ شکیل خان اور ابو ناصر عرف نصرو ایک راستے کے تنازعہ پر جھگڑے میں زخمی ہو گئے، جس میں شکیل خان بری طرح زخمی ہوئے تاہم مقامی لوگوں کی مدد سے علاج کے لئے پکری برانواں پی ایچ سی میں داخل کروایا گیا،
ہیلتھ کمیونٹی سنٹر پکری براواں میں علاج چل رہا ہے اس معاملے میں زخمی محمد شکیل نے ابو ناصر ، ابو ذیشان اور شاہین خان پر الزامات عائد کئے ہیں،
دوسری جانب پکری ہی میں ایک اور واقعے درپیش ہوا جس میں محسن خان کا بیٹا محمد سرفراز زخمی ہوگیا۔ کہا جاتا ہے کہ پکری کے ویدیشی چودھری نے حملہ کرکے زخمی کر دیا،بقایا رقم طلب کیا گیا جس پر شراب نوشی میں مست ہو کر سرفراز پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کردیا اسی بنیاد پر تنازعہ بڑھ گیا تنازعہ اتنا بڑھا کہ اس نے سرفراز پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے بری طرح سے زخمی کر دیا،زخمی سرفراز کو ہیلتھ کمیونٹی سنٹر میں ابتدائی طبی کے بعد نوادہ ریفر کردیا گیا۔ خبر لکھے جانے تک دونوں واقعات کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تھی۔
Comments are closed.