غیربرادری میں شادی کوفروغ دیاجائے

مفتی محمد اشرف قاسمی
ترتیب وپیشکش:
مفتی محمد توصیف صدیقی
قسط نمبر6
*خاندان میں شادی کے التزام سے کمزور برادریوں کی ہمدردی ختم ہوتی ہے
5۔”خاندان میں شادی“ نے اونچی ذات کے مسلمانوں کے دلوں سے پسماندہ مسلم برادریوں کی ہمد ردی کو کس طرح کھرچ کرصاف کر دیا ہے اس کی ایک اورمثال پڑھیں۔
ایک علا قے کے با رے میں متعددافراد سے معلوم ہواکہ وہاں کھلے عام غیر مسلم نوجوان، مسلم خو اتین کی عصمت دری کرتے ہیں۔ کوئی مسلمان سودی قرضے میں ڈوبا ہوا ہے، تو سود میں تخفیف کے بغیراس سے شب گذاری کے لئے اس کی جو ان لڑکی کو بلوا تے ہیں اور نہ جا نے یا نہ بھیجنے کی صورت میں اسے مقروض ومظلوم مسلمان کو ماربھی کھانی پڑتی ہے۔ بسا اوقات کسی دخترِاسلام کو درخت وغیرہ سے باند ھ کر کئی لو گ با ری با ری اس کی عزت لو ٹتے ہیں۔
سطورِبالاپڑھتے وقت اخوۃِ اسلامی کے جذبہ سے آ پ بے چین ہو گئے ہو ں گے!؟ لیکن اگر آ پ کے دل میں دیوتائے خاندان براجمان ہے تو پھر تھوڑی دیر میں آ پ کی ساری بے چینی کافور ہو جائے گی۔ مَیں نے کچھ ذمہ دارقسم کے لوگوں سے اس ظلم کورُکوا نے کے لئے کوششیں کرنے کو کہا تو انھوں نے اس علاقے کے با اثر افراد سے بات کر نے کے لئے ایک پابندِ صوم وصلوٰۃ شخص سے ملا قا ت کی۔مو صوف نے ان تفصیلات کی تصدیق کر تے ہوئے اس سے بھی زیا دہ روح فر سا وا قعات بتلا ئے۔ اور آخر میں کہا کہ
”مارو! چھو ڑو!یہ…… لوگ ہیں…. فلاں..برادری کے لوگ ہیں۔“
اس معا ملے کی تفصیل چو دہ سال قبل میرے علم میں آ ئی تھی۔ اس لئے اَب (2015)اس علا قے کا ذکر نہیں کر سکتا ہوں۔ البتہ ایسی جھلک دیکھناہو تو کشی نگر کے علا قے میں ندی کے کنا رے آبادملاحوں اوردوسری کمزور مسلم برادریوں کا معائنہ کریں۔ اور وہاں کے 2012,13ءکے اردو روزناموں میں خبریں پڑھیں۔ یہاں بھی اشرا فیہ کے تعا ون سے محروم ہو کر یہ لوگ اس قسم کے حا لات کا شکا رہو ئے ہیں۔
مذکو رہ بالا واقعات درج ذیل حدیث کی عملی تصویر ہیں۔ اللہ کے رسول ﷺ نے فرما یا
”دو چیزیں ایسی ہیں جو اگر لوگوں میں پائی جائیں توانھیں کفر کے درجے تک پہنچادیتی ہیں۔ ایک نسب میں طعن کرنا(یعنی دوسروں کو رذیل ذات کا سمجھنا) اور دوسرے میت پرنوحہ کرنا۔“ (مسلم)
ساتویں اور آخری قسط میں پڑھیں خاندانی ترفع اور یہودیوں کی ہلاکت
Comments are closed.