دارالسّلام فاؤنڈیشن دربھنگہ کے زیرِ اہتمام یک ماہی وسہ ماہی عربی آن لائن کورس کا بہترین نظم

انوار الحق قاسمی
عربی زبان اپنی جامعیت ومعنویت اوروسعت وآفاقیت کی وجہ سے پوری دنیامیں منفرد مقام رکھتی ہے۔ مسلمانوں کی مذہبی زبان ہونےکی وجہ سےعربی کی مقبولیت کا سورج روز اول سے آج تک پورے آب وتاب سےچمک دمک رہاہے،فضل وکمال میں انفرادیت کی حامل عربی زبان وطن اور علاقائیت کے حدود اربعہ کے قیود سے آزاد ہے۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عربی قدیم ترین اور عالمی زبان ہونے کے ساتھ ساتھ پیغمبر اسلام، وحی الہی اور اہلِ بہشت کی زبان ہے،اسلامی تعلیمات کاصحیح فہم عربی زبان کے بغیر ممکن نہیں ہے، قرآن واحادیث،فقہ اور علوم اسلامیہ سب ہی عربی زبان میں منقول ہیں۔عربی زبان عالم اسلام کی مشترکہ علمی وادبی اورثقافتی زبان ہونےکےساتھ فی زمانہ ابلاغی وسفارتی زبان کادرجہ بھی پاچکی ہے۔اگر کسی زبان کے اندر عالمی زبان بننے کی صلاحیت ہے،تووہ فقط عربی زبان ہی ہے۔اسلامی دنیا کاسب سے زیادہ علمی ورثہ اور بنیادی مراجع ومصادر بھی عربی زبان میں ہی ہیں ۔عربی زبان کی تدریسی وتحقیقی اہمیت اور موجودہ دور میں اس کی ابلاغی وسفارتی اہمیت سےانکارکرناناممکن ہے۔علمی ،تحقیقی،ادبی،سفارتی،
ابلاغی ،صحافتی ،قانونی،اورتجارتی وعوامی اعتبار سے دنیا بھر کی زبانوں کااگر جائزہ لیا جائے ،تو اس حقیقت کا اعتراف کرنے کےعلاوہ چارہ نہیں کہ سوائے عربی زبان کےکسی زبان کویہ مرکزیت حاصل نہیں کہ وہ "ام الالسنہ”بن جائے۔عربی زبان ہی ہے جوعلوم کے خزائن کی اہم کلیدہے۔ عربی زبان اپنے وسیع اور جامع ادبی سرمائے کی وجہ سےدنیا کی چھ بڑی زبانوں میں شمار ہوتی ہے۔اس کی جامعیت اسے دنیا کی تمام زبانوں سے ممتاز کردیتی ہے۔عربی زبان میں مہارت کےبغیر نہ ہم باکمال عالم بن سکتے ہیں اور نہ ہی محقق و مدرس۔بلکہ بحیثیتِ مسلمان خدا کے پیغام کو سمجھنے لیے ایک عام مسلمان کے لیے بھی عربی زبان سیکھنا بہت اہم ہے۔عربی زبان کی اسی اہمیت کے پیشِ نظر عربی زبان وادب میں کامل رسوخ رکھنے والے، جیدعالمِ دین، باکمال ادیب حضرت مفتی اسعد اللہ صاحب قاسمی مظاہری- زیدمجدہ-فاضلِ ادب عربی دارالعلوم دیوبند،فاضلِ فقہ وافتاء جامعہ مظاہرعلوم سہارن پور،استادِ تفسيروادب و صدرمدرّس جامعہ ام الہدی پرسونی،مدہوبنی،ڈائریکٹر دارالسلام فاؤنڈیشن دربھنگہ،بہارنے دارالسلام فاؤنڈیشن دربھنگہ کے زیرِ اہتمام آن لائن عربی زبان کادوکورس شروع کیاہے۔(1) سہ ماہی آن لائن عربی زبان وادب کورس، یہ کورس فضلاء ومدرسین کے لیے ہے،اس میں عربی زبان وادب کی بعض اہم کتابوں کی تدریس کے ساتھ عربی واردواخبارات کی ترجمہ نگاری،مضمون نویسی،کسی اہم اردو کتاب کی تعریب،تکلم وخطابت کی یومیہ مشق وغیرہ جیسے اہم امورشامل ہوں گے۔اس کورس کے اختتام پر امتحان بھی لیاجائے گااورسرٹیفکٹ دیاجائے گا،اس کورس میں داخلے کی آخری تاریخ 25/دسمبر 2020ءہے،جب کہ تعلیم کاآغاز 26/دسمبر2020ء ہوگا۔اس کورس کی فیس:1500 روپیہ ہے،جوپیشگی ادا کرناضروری ہے،بصورتِ مجبوری دوقسطوں میں فیس ادا کی جاسکتی ہے،پہلی قسط آغازِسبق سے پہلے اوردوسری قسط ڈیڑھ ماہ کے بعد ادا کرنی ہوگی۔
(2)یک ماہی آن لائن عربی کورس ،جوگذشتہ پانچ مہینوں سے چل رہاہے، اس کاپانچواں کورس ابھی رواں ہے،چھٹاکورس 24/دسمبر 2020ء سے شروع ہونے والاہے،یہ کورس مدارس،اسکول اور کالج کے طلبہ کے لیے اور عوام الناس، یعنی امت کے ہر طبقہ کے لیے ہے،اس کورس میں طلبہ کی صلاحیتوں کے لحاظ سے چار درجات بنائے گئے ہیں،اس کورس کی فیس 500/ہے ،جوپیشگی ادا کرنی ہوگی،ایک ماہ میں عربی زبان میں مکمل مہارت تونہیں ہوپائے گی،اورنہ ہی کوئی ایسادعوی ہے،لیکن عربی زبان میں مہارت کیسے پیداکی جاتی ہے ،اس کی کامل بصیرت حاصل ہوسکتی ہے ،جو زندگی کے ہرموڑپرکام آئے گی۔بلکہ خواہش مند افراد اس یک ماہی عربی کورس کو مستقل آئندہ مہینوں میں بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔توآئیے اپنا عزم و حوصلہ بلند کیجیے،عربی زبان کی اہمیت سمجھیے،اور عربی زبان میں مہارت پیدا کرنے کے اس حسین موقع سے فائدہ اٹھا ئیے۔!! *نوٹ:* درج بالا سطور میں کورس کے حوالے سے مختصرباتیں ذکرکی گئی ہیں،تفصیلی معلومات کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں!
*7543830423?*
Comments are closed.