خدا کرے کہ ایسا ہی ہو !
منظر محسن
(امور، بیسا، پورنیہ، بہار)
نوبھارت ٹائمز نامی نیوز پورٹل نے آج 20 جنوری 2021 یہ خبر اپنے پیج سے نشر کی ہے کہ اویسی صاحب نے رام پور کے ایم پی جناب اعظم خان صاحب سے جیل میں پہنچ کر ملنے کی اجازت مانگی ہے، اگر اعظم خان نے اجازت دے دی تو جلد ہی دونوں قدآور سیاسی لیڈروں کی ملاقات ممکن ہے۔
سیاسی اختلافات کو بالاے طاق رکھ کر اسدالدین اویسی صاحب مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی رام پور کے فاؤنڈر و چانسلر، رام پور ایم پی جناب ایڈوکیٹ اعظم خان صاحب کی حمایت میں پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو اِس سے ایک بہتر پیغام جاے گا اور اویسی مخالفین و حاسدین بھی ماننے پر مجبور ہوں گے کہ اویسی سچ میں ایک بے نفس، بے باک مظلوموں کی آواز ہیں۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ کریم جناب اویسی صاحب، ان کی پارٹی کے اہم ذمہ داران اور سبھی علم دوستوں، امن و انصاف پسندوں کو جوہر یونیورسٹی اور اس کے فاؤنڈر کے لیے آواز بلند کرنے کی توفیق دے!!
Comments are closed.