آہ ڈاکٹر ابوسلمان شاہجہانپوری

معصوم مرادآبادی

نہایت دکھ اور صدمہ کےساتھ سے یہ اطلاع دی جارہی ہےکہ نامور محقق ومصنف ڈاکٹر ابوسلمان شاہجہان پوری ابھی کچھ دیر پہلےکراچی میں انتقال فرماگئے۔
اناللّہ واناالیہ راجعون۔
ان کی ولادت ۳۰ جنوری ۱۹۴۰ کو یوپی کے مردم خیز خطہ شاہجہانپور میں ہوئی۔ تقسیم کے بعد پاکستان ہجرت کی اور اہم ترین علمی اور تحقیقی کارنامے انجام دئیے۔ ان کی مطبوعات کی تعداد ۱۵۰ سے زائد ہے۔ سب سے ضخیم کتاب مولانا حسین احمد مدنی کی سیاسی ڈائری سات ہزار صفحات پر مشتمل ہے ۔انھوں نے پاکستان میں رہ کر مولانا ابوالکلام آزاد پر قابل قدر تحقیقی کام کیا اور آزاد ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی داغ بیل ڈالی ۔
۱۹۸۵ میں پاکستان کے پہلے سفر کے دوران خاکسار نے ان سے بہت استفادہ کیا اور تحفے میں دی ہوئی کئی قیمتی کتابیں ساتھ لایا ۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Comments are closed.