"میری پہچان”

ناصرہ نواز (سرگودھا)
سنو نقاب کیسے کر لیتی ہو سانس کیسے لیتی ہو دم گھٹتا ہے تمہیں دیکھ کے پلیز یہاں نقاب مت کر کے آیا کرو شرم آتی ہےہمیں جب تم ہمارے ساتھ ہوتی ہو۔

باہر جا رہے ہیں سب پلیز اس نقاب پوش کو مت لے جانا ساتھ۔
آ جاؤ کھانا کھاؤ نا ہمارے ساتھ۔
ارے یہ کیسے کھائی گی نظر لگ جاۓ گی حور کو نقاب اتارے گی تو۔(اور قہقہ)
سنو تمہیں شرم نہیں آتی کہ تم ہمارے درمیان ہو کے کہ ہم لوگ ویل ڈریس اور تم اس لبادے میں۔(اور قہقہ)
مردوں کے ساتھ کام کرنا اور پارسا بن جانا دیکھتے ہیں ہم کتنے دن نیک بی بی بن کے رہتی ہے۔(اور قہقہ )

اور ان سب سوالوں کے جواب میں صرف ایک مسکراہٹ اور کچھ سوال پوچھا کرتی ہوں۔
کون لایا آپکو دنیا میں ؟؟؟
اللّه تعالی
اپ کیوں آئی ہیں دنیا میں؟
اللّه کے لیے

آپ کا مقصد حیات کیا ہے؟
اللہ کی خوشنودی اور کچھ نہیں

یہ نعمتوں سے کس نے نوازا ہے؟
اللّه تعالی نے۔

کب اس دنیا سے رخصت ہوں گی آپ؟
اللہ بہتر جانتا ہے۔

مر کے کہاں جانا ہے؟
اللّه کے پاس۔

جب زندگی اللّه سے شرو ع ہو کے اللّه پہ ختم ہو رہی ہے تو اسی کو ناراض کرنے والے کام کرتی ہو۔؟
کیوں اس کے حکم پہ عمل نہیں کرتی ہو۔؟
کیوں دکھاتی ہو لوگوں کو اپنا حسن۔؟
غیر مردوں کو مت دکھاؤ اپنا حسن خدا کا خوف کرو میری بہنوں اس پہ تو صرف تمہارے شوہر کا حق ہے۔
مر کے رب کے سامنے کیا اعمال دیں گی کیا لے کر جائیں گی ہم دنیا سے؟؟
خدا کا خوف کریں اپ لوگ خود بھی پردے کریں بہنوں بیٹیوں کو بھی کروایں اگر یہ نہ ہو سکے تو دوسروں کا مذاق نہ اڑایں لوگوں کو اپنی زندگی جینے دیں۔ہاں میں پردہ کرتی ہوں۔میں غیر مردوں سے بات نہیں کرتی اگر کروں تو اپنی حد میں رہ کے کرتی ہوں۔میں اسلام کی بیٹی ہوں۔میرا میک اپ میری حیا ہے۔میری سادگی میرا فیشن ہے۔ہاں میں ہوں الگ سی تھوڑی عجیب سی۔کیوں کہ میں جانتی ہوں اسلام کی بیٹیوں کی پہچان اُن کی شرم و حیا اور پردہ ہے۔
اللّه کے لیے خود کو اچھا نہیں کر سکتے لیکن اسکے بندوں کا تو احترام کیا کریں آخرت میں سوال حقوق العباد کا بھی ہو گا تو کیا جواب دیں گے ہم لوگ؟کہ ہمارے خالق ہم تیری سُنت پر عمل کرنے والوں کا مذاق اُڑاتے تھے۔
اللّه ہم سب کو دین کی سمجھ بوجھ عطا فرماۓ۔آمین

Comments are closed.