ویلنٹائن ڈے کا تصور اسلام میں افسانچہ

تحسین زارا (نارووال)
"ایمان! ایمان! کہاں ہو تم؟؟
” جی بھائی! کیا ہوا؟ ؟ آپ اتنے غصے میں کیوں لگ رہے ہو؟؟ ”
” میرے کمرے کی کل تم نے صفائی کی تھی؟؟”
” جی بھائی۔۔۔۔ کیا کچھ ہوا ہے؟؟ "‘
” میرے کمرے سے کچھ ضروری سامان غائب ہے؟ ”
” کیا بھائی ؟؟ میں نے نہیں دیکھا۔۔ کیا تھا؟؟
” تم جانتی ہو میں کس کی بات کر رہا ہوں۔۔ اب جلدی سے واپس کرو۔۔”
” نہیں بھائی۔۔سوری وہ میں آپ کو نہیں دے سکتی۔۔ کل آپ کسی کی عزت کا سودا ان گفٹس سے کریں گے”
” بکواس بند کرو! تمہیں میرے معاملات میں بولنے کی ضرورت نہیں ۔۔
” بھائی آپ کیوں اس بے ہودہ دن کی آڑ میں کسی کی عزت تباہ کر رہے ہیں۔۔ آپ خود بتائیں؟؟ کیا ہمارے مذہب میں گرل فرینڈز کا کوئی بھی تصور ہے؟؟ ہمارا دین اعلیٰ اخلاقیات کا دین ہے۔۔۔ ان سب حرام محبتوں میں پڑ کر اپنی آخرت تباہ نہ کریں۔۔۔”
"اسلام ہمیں ہماری پسندیدگی کے اظہار کی اجازت دیتا ہے۔۔” اس نے غصے سے کہا۔۔
” اپنے مطلب کی بات ہم لوگ یاد رکھ لیتے اور اس کی کچھ شرائط بھی ہیں وہ تو آپ کو یاد نہیں ہوں گی۔۔ ”
” تم صرف میرے وقت کا ضیاع کر رہی ہو۔۔”
"اچھا ایک آخری بات بتا دیں۔۔۔ اگر کل *ویلنٹائن* کے دن مجھے کوئی پرپوز کرے تو میں اسے ہاں کہہ دوں نا؟؟”
” کیا بکواس کر رہی ہو۔۔ تمہیں پرپوز تو دور اگر کسی نے نگاہ اٹھا کر بھی دیکھا تو اپنے ہاتھوں سے اس کا قتل کروں گا”
” اور آپ ایسا کیوں کریں گے۔۔؟؟ بقول آپ کے ہمارا مذہب ہر ایک کو اظہار کی اجازت دیتا ہے تو پھر؟؟
"تم عزت ہو میری۔۔ اور کوئی پسندیدگی کے نام پر میری عزت کے ساتھ کھیلے گا تو میں اسے زندہ نہیں چھوڑو گا”
” ارے واہ! میری بات آئی تو آپ کو آپ کی عزت اور غیرت یاد آ گئی۔۔اور ان بھائیوں کا کیا جن کی عزت کا جنازہ آپ ویلنٹائن کے دن نکالیں گے؟؟ کیا ان کی غیرت نہیں ہے؟؟”
اس بار وہ خاموش تھا بلکل چپ،، اب اسے اپنے سے دو سال چھوٹی اس بہن کی باتوں ميں سچائی نظر آ رہی تھی۔۔ جن سے ناجانے وہ کب کا نظریں چرا رہا تھا۔۔۔ اس کی خاموشی دیکھتے ہوئے وہ بھی نرم پڑی۔۔
” دیکھیں بھائی… اللّٰہ کا شکر ادا کریں۔۔ ہم مسلمان ہیں ۔۔ ہمیں جن باتوں کا حکم اسلام نے دیا اس میں بے حد مصلحت ہے، جب اللّٰہ نے حرام محبت سے روکا تو اس میں یہی مصلحت ہے کہ ہر طرح کے فتنے فساد سے دور رہیں۔۔
اور اللّٰہ نے کلامِ پاک میں فرمایا ہے:
” نیک مردوں کے لیے نیک عورتیں ہیں”
آپ خود سوچیں کیا آپ کسی ایسی لڑکی کو اپنا ہمسفر بنائیں گے جو پہلے کئی حرام رشتے اور محبتیں بھگت چکی ہو۔۔۔ خدارا اس حرام دن کو منانا بند کریں۔۔ اس دن کی آڑ میں دوسروں کی عزت کو مت اچھالیں۔۔ کیونکہ ایسا نہ ہو اس آگ کے شعلے آپ کے گھر تک بھی پہنچ جائیں۔۔ بولتے بولتے وہ آبدیدہ ہو گئی تھی۔۔ اسے افسوس ہو رہا تھا ان لوگوں کی سوچ پر جو اس دن کو مناتے ہیں اور ہمارے معاشرے میں غلاظت پھیلا رہے ہیں ۔۔
” شکریہ۔۔ آج تم نے میری آنکھیں کھول دیں۔۔ مجھے معاف کر دو۔۔آج سے ہی ویلنٹائن جیسا حرام دن منانے کے مخالفت کرتا ہوں۔۔ کیونکہ میں مجھے اپنے رب کی حکمت سمجھ آ گئی ہے۔۔ ”
میری سب بہنوں سے درخواست ہے کہ آج سے ہی اس حرام دن کو ختم کرو۔۔ اور اس مہم میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور اس کے خاتمے کے لیے آگہی فراہم کریں۔۔
اللّٰہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔
Comments are closed.