قاضی عبدالجلیل قاسمی کی وفات علمی دنیا کیلے عظیم خسارہ: شاہنوازبدرقاسمی

شاہنوازبدرقاسمی
سہرسہ،امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ وجھارکھنڈ کے چیف قاضی حضرت مولاناقاضی عبدالجلیل قاسمی صاحب کی اچانک وفات پر اظہارتعزیت پیش کرتے ہوئے وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ کے ڈائریکٹر شاہنوا زبدر قاسمی نے کہاکہ قاضی صاحب کی وفات سے علمی دنیا کا عظیم خسارہ ہواہے، وہ ہندوستان کے ایک معتبر عالم دین اور مشہور فقیہ تھے، وہ امارت شرعیہ جیسے باوقار ادارہ میں چیف قاضی کی حییثت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔قاضی صاحب کی سادگی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ شاہنوازبدر نے کہاکہ قاضی صاحب ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، پورے ملک میں قضاء کے نظام کو عملی سطح پر متعارف کرانے میں انہوں نے اہم کردار اداکیا،وہ مجھ جیسے طالب علم سے بھی بے پناہ محبت کرتے تھے،جب بھی امارت شرعیہ پھلواری شریف جانا ہوتا حضرت قاضی صاحب سے ضرورملاقات ہوتی، وہ نہ صرف فقہی مسائل پر بلکہ ملی و سماجی مسائل پر بھی گہری نظر رکھتے تھے- ان کی رحلت سے امارت شرعیہ کا جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی ناممکن ہے، اللہ پاک امارت شرعیہ کو ان کا نعم البدل عطاء فرمائے-

Comments are closed.