وہ جن کے دم سے تھی روشنی، آہ قاضی شریعت : مفتی ارشد رحمانی
دار القضاء امارت شرعیہ مہدولی دربھنگہ میں تعزیتی نشست

دربھنگہ ( عرفان احمد پیدل ) چلتا پھرتا ولی،ملت اسلامیہ کا بے لوث خادم،ورع وتقوی کا بے مثال نمونہ،فقہ وفتاویٰ کے ساتھ نحو وصرف کا بحر بیکراں،میدان قضاء کا نایاب گوہر،صدق وصفا کا اعلیٰ پیکر،بلندپایہ اخلاق وکردار کا حامل امارت شرعیہ کے صدر قاضی شریعت حضرت مولانا عبد الجلیل قاسمی نوراللہ مرقدہ کی رحلت نہ صرف ملک وملت کے لئے بلکہ امارت شرعیہ اور مجھ جیسے خادم کے لئے ایک ایسا ناقابل تلافی نقصان ہے جس کی بھرپائی مستقبل قریب میں بہت دشوار ہے،یہ باتیں مفتی ارشد رحمانی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ مہدولی دربھنگہ نے پریس کے لئے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہیں موصوف نے کہا کہ استاد محترم رحمہ اللہ کو اپنے علم پر اس قدر اعتماد تھا کہ وہ اپنی تحقیقی رائے پیش کرنے کے بعد اس پر اٹل ہوجایا کرتے تھے اور کسی کی جرح سے بالکل متاثر نہیں ہوا کرتے تھے مطالعہ کا ذوق اتنا وسیع تھا کہ وہ بعد مغرب تا عشاء اس قدر منہمک رہتے کہ بغل سے گزرنے والوں کا بھی ان کو پتہ نہیں چلتا،وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ آپ کسی فریق کے آنسو کو دیکھ کر اسے مظلوم نہ سمجھیں،وہ معاملہ کے فیصلوں میں اس قدر محتاط تھے کے اس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا،اپنے شاگردوں کے ساتھ ان کا سلوک اپنے بچوں کی طرح ہوا کرتا تھا، موصوف نے کہا کہ اپنے وصال سے تین دن قبل بھی انہوں نے مجھے فون کیا اور کئی باتیں بڑی محبت سے سمجھائی، دعا ہے کہ اللہ رب العزت انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے مجھے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور امارت شرعیہ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے آمین، قاضی شریعت کے وصال پر جن لوگوں نے تعزیت کا اظہار کیا ان میں ایڈووکیٹ ممتاز عالم ایڈووکیٹ، عرفان الرحمن بسمل ایڈووکیٹ، حافظ ضیاء اللہ ایڈووکیٹ، فردوس علی ایڈووکیٹ، عرفان احمد پیدل، ڈاکٹر منصور خوشتر، ڈاکٹر آصف شہنواز، ڈاکٹر شہنواز احمد کیفی ،مولانا نوشاد عالم، اشاعتی حافظ عبد القادر، محمد کبیر ،پرفیسر اسلام،انجینئرمحمد صالح، محامد حسین، مفتی نظر الباری، مولانا شعیب عالم قاسمی، عبد الحفیظ، مولانا عبد الکریم قاسمی، مفتی نور الہدیٰ قاسمی، قاری نسیم اختر قاسمی، مولانا افضل امام فاروقی، فضل اللہ رحمانی، کلیم اللہ رحمانی ،سید محمد جاوید اقبال ،شرف عالم تمنا، ریاض احمد ،مولانا منظر قاسمی،عبادہ صفی، طارق انور،تنویر احمد ،مہتاب وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں اس موقع پر مولانا ہارون رشید قاسمی سابق پرنسپل مدرسہ رحمانیہ سوپول کے لئے بھی مغفرت کی دعا کی گئی۔
فوٹو ۔۔ قاضی صاحب
Comments are closed.