عنوان: اسلام سے دوری۔۔۔ معاشرے میں بگاڑ کا سب سے بڑا سبب

  • نام:طاہرہ لیاقت (چکنمبر 24ایم بی)

بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں اسلام سے دوری بہت زیادہ عام ہو گںٔی ہے۔ جیسے جیسے ٹیکنالوجی عروج کی طرف رواں دواں ہے ویسے ہی اسلامی اقدار و روایات زوال پزیر ہورہی ہیں۔ اسلامی تہذیب کو نظرانداز کرتے ہوئے مغربی تہذیب کے روحٍ رواں بن رہے ہیں۔ شادی بیاہ جیسی سنت رسومات کو ہی دیکھ لیں اس میں بھی مغربی طور طریقے کو ہی اپنایا جاتا ہے۔ بیٹی کا رشتہ کروانا ہو تب بھی جھوٹ فریب سے ہی کام لیا جاتا ہے۔جہیز جیسی لعنت کو بنیاد بنا کر اچھے سے اچھے رشتے کو ٹھکرا دیا جاتا ہے۔اور یہ سب اسلام سے دوری کا ہی نتیجہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں مختلف برائیاں جنم لے رہی ہیں۔مثال کے طور پہ بد اخلاقی، رشوت ستانی، سفارش اور اسی طرح بہت سی برائیاں پائی جاتی ہیں۔
لوگ تعلیم کی طرف توجہ تو بہت زیادہ دے رہے ہیں مگر بچوں کی تربیت پر بہت کم توجہ دیتے ہیں۔اسی وجہ سےآج کل کے بچے بدلحاظ اور بد تہذیب ہو رہے ہیں۔
دنیا کے ہر شعبے میں بے ایمانی اور رشوت و سفارش عام ہورہی ہے۔ اب سرکاری دفاتر کو ہی دیکھ لیں ان میں بھی رشوت اور سفارش سے ہی نوکری حاصل کی جاتی ہے۔جس کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار رہ جاتے ہیں اور ان پڑھ جاہل نوکریاں لے اڑتے ہیں۔جس کی وجہ سے روزگار میں کمی ہورہی ہے۔ امیر لوگ امیر تر اور غریب غریب تر ہورہے ہیں اور اس کی بڑی وجہ پیسے کی نا مناسب تقسیم اور ایمان کی کمزوری ہے۔
یہ سب اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے۔ آج اگر ہم اسلامی اصولوں کی طرف رجوع کریں تو ان تمام برائیوں سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں حکومتِ وقت کو بھی قدم اٹھانا ہوگا اور ملک میں اسلامی اصولوں پر مبنی قوانین کو لاگو کرنا ہو گا۔ میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔ آمین

Comments are closed.