والدین

از قلم: میمونہ لیاقت

والدین دنیا کی عظیم ترین ہستی ہیں۔ والدین جیسی عظیم ہستی کا دنیا میں کوٸی نعم البدل نہیں ہے۔
والدین کی محبت لا زوال دولت کی طرح ہے جس میں دھوکہ اور شک کی کوٸی گنجائش نہیں ہے
والدین کی محبت بے مثال ہے اس میں کوٸی طعنہ نہیں ہے۔ والدین دنیا کا وہ واحد رشتہ ہے جو محبت کا صلہ نہیں مانگتا دنیا میں ہر رشتہ مطلب کا ہے سواںٔے ماں باپ کے۔ والدین اپنے بچوں کی خاطر رنجشوں کا سامنا کرتے ہیں۔ والدین خود بھوکے رہ کے بچوں کو کھلاتے ہیں۔ مگر اپنے بچوں کو بھنک بھی نہیں پڑنے دیتے، والدین بچوں کو اپنا دکھ نہیں بتاتے، بلکہ بچوں کا دکھ اپنے دل میں سمو لیتے ہیں۔ جن کے سر پہ والدین کا ہاتھ ہو وہ بادشاہوں کی زندگی بسر کرتے ہیں۔ 

والدین میں اللہ رب العزت ﷻ نے اپنی صفت رکھی ہے الرحیم معاف کرنے والے والدین کبھی اپنے بچوں سے ناراض نہیں ہوتے انکی ناراضگی وقتی ہوتی ہے اور ہماری تربیت کے لیے ہوتی ہے
دنیا میں اللّٰہ ﷻ اور رسولﷺ کے بعد عزت و احترام اور اطاعت کا درجہ رکھتے ہیں
اسی لیے تو اللہ رب العزت ﷻ
نے ماں کے قدموں تلے جنت اور باپ کو جنت کا دروازہ قرار دیا
سبحان الله۔۔۔
اللہ ﷻ کا جتنا شکر کیا جاۓ کم ہے کہ اس نے ہمیں والدین جیسی نعمت سے نوازا۔ الحَمْدُ ِلله والدین کی فضلیت میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی
میرے الفاظ کم ہیں اور ان کی محبت، شفقت، احساس اور عفو درگزر کا کوٸی حساب نہیں
دنیا میں ہر شۓ کا حساب ہے مگر والدین کا نہیں۔
حقوق العباد میں سب سے پہلا حق والدین کا ہے۔
جن کو خوشی کی نظر سے ایک بار دیکھنے سے حج کا ثواپ ہے اور خدمت کرنے سے جہاد کا ثواب ملتا ہے ان کی شان میں لفظوں میں کیسے بیان کروں۔
خدارا اپنے والدین کی عزت کیجیۓ۔ دنیا میں ہر رشتہ بکتا ہے سواںٔے ماں باپ کے جن کے والدین زندہ ہیں وہ قدر کریں جن کے اس دنیا سے جاچکے ہیں ان کے لیے دعاںٔے مغفرت کریں۔

اے پروردگار! توہمارے والدین کا سایہ ہمارے سروں پہ ہمیشہ سلامت رکھنا اور ہمیں اپنے اور رسولﷺ کے بعد ان کا فرمابردار بنا اور ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا ۔آمین

Comments are closed.