خودکشی کی ویڈیو وائرل کرنا بند کیجئے۔
ذوالقرنین احمد
عائشہ کی طرح کنڑ تعلقہ ضلع اورنگ آباد کی ایک لڑکی نے ویڈیو بناکر خودکشی کی ہے ایسی خبر موصول ہوئی ہے۔ جن افراد نے سوشل میڈیا پر جگہ جگہ عائشہ کی خودکشی کی ویڈیو اپلوڈ کی وہ ان ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیں کیونکہ اس طرح کی ویڈیوز سے بہت سارے ڈپریشن کے شکار افراد کو راہ مل رہی ہے۔ آئیندہ ایسی کیسز ہونے کے امکانات ہے اب ویڈیوز شئیر نہ کریں۔ بلکہ اپنے اپنے شہر بستی میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کی شادی سے پہلے کونسلنگ سینٹر قائم کرنے کی کوشش کریں ایسی خواتین کو تیار کریں جو لڑکیوں کی رہنمائی کرسکیں۔
اسی طرح گھریلوں تنازعات کے حل کیلئے رہنمائی کیلئے شہر کے بااثر افراد کو لے کر کمیٹیاں تشکیل دی جائے اور انکے مسائل کو وہی پر حل کیا جائے۔ یہاں سوشل میڈیا پر بحثیں کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا زمینی سطح پر کام کیجئے۔ جو ملی تنظیمیں بورڈ ایک پریس نوٹ جاری کرکے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کا کام کر رہے ہیں انہیں چاہیے کہ زمین پر حرکت میں آئے بہت سو چکے اور ڈرامہ بھی بہت ہو چکا ہے اب کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.