دہلی ایمس میں مسلمانوں سے مدد کی فریاد کرتا ایک غیر مسلم بھائی
آفتاب اظہر صدیقی
چند مہینے قبل میرے پنچایت کے ایک غیر مسلم بھائی ہریندر یادو نے اپنی کینسر زدہ بچی کے بارے میں بتایا، جاکر دیکھا تو معاملہ واقعی نازک ترین پایا، ہریندر یادو کی بارہ برس کی بچی درد سے کراہ رہی تھی، اس کے گھٹنے میں کینسر تھا۔ میں نے ہریندر یادو سے اس کا رابطہ اور اکاؤنٹ نمبر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا، کچھ اہل خیر حضرات نے مدد بھی کی؛ پھر کئی روز بعد دہلی ایمس سے ایک ڈاکٹر صاحب کا فون آیا، ہریندر نے میرا نمبر دیا، مجھ سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ بچی کو علاج کے لیے یہاں بھیج دیجیے، سب کچھ مفت ہوجائے گا، میں نے دہلی میں رہ رہے اپنے چھوٹے بھائی کی رہنمائی سے ہریندر کو دہلی ایمس کے لیے روانہ کیا۔ اب ہریندر کی بچی کا کینسر زدہ پیر کینسر سمیت اس کے تن سے جدا ہو چکا ہے، ہریندر مسلل کئی مہینوں سے اپنی پوری فیملی کو لے کر اپنی بچی کے دوا علاج کے لیے دہلی ایمس میں بے روزگاری کے عالم میں دن کاٹ رہا ہے، حال ہی میں ہریندر سے بات ہوئی تو خیریت معلوم کرنے پر پتا چلا کہ کچھ باہر کی دوائیوں اور کھانے پینے، نیز بچی کے لیے صحت مند غذائیں خریدنے کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لیے ہریندر انتظام نہیں کر پارہا ہے؛ چونکہ وہ ایک مسلم اکثریتی علاقے سے تعلق رکھتا ہے اور مسلمانوں کے وصف تعاون سے واقف ہے، اس لیے اس کی امید کی نگاہیں اپنے مسلم بھائیوں پر ہیں۔
*دہلی میں رہنے والا کوئی بھی صاحب خیر اگر اس پیغام کو پڑھ رہا ہے تو براہ کرم درج ذیل ہریندر یادو کے نمبر پر رابطہ کرکے ان کی طبیعت پرسی کریں، ہوسکے تو ایمس میں جاکر دیکھ آئیں اور کچھ رقم یا ضرورت کا سامان دے آئیں، خاص کر تنظیمی و تحریکی حضرات سے گزارش ہے کہ اس طرف توجہ فرمائیں۔*
جزاکم اللہ احسن الجزاء
ہریندر یادو کا رابطہ نمبر
+918252302562
از: آفتاب اظہر صدیقی
کشن گنج، بہار
Comments are closed.