امارت شرعیہ سردست یہ دو کام ضرور کر لے
غلام مصطفی عدیل قاسمی
ایسوسی ایٹ ایڈیٹر بصیرت آن لائن
اس خبر کو پڑھنے کے بعد دل کہتا ہے کہ ممبئی اردو نیوز اپنی جگہ درست ہے. امارت شرعیہ کے افراد کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے.
ایک مولوی ہونے کے ناطے جب کسی عالم پر بیہودہ الزام آتا ہے تو افسوس بھی ہوتا ہے اور دل یقین بھی نہیں کرتا وہ بھی ایسے زمانے میں جب کام کے علاوہ کو باقاعدہ ٹارگٹ کیا جاتا ہو، یہ بعید از عقل بھی نہیں کہ کسی سازش کے تحت قائم مقام ناظم صاحب کو بدنام کیا جارہا ہے. ہم نے مفتی حبیب الرحمن خیر آبادی دامت برکاتہم جیسی عظیم شخصیت پر الزام لگنے کے بعد دیکھا تھا کہ ان کو وقتی طور پر عہدے سے ہٹاکر تحقیقات کی گئی تھیں جب کہ وہ اتنا سنگین مسئلہ بھی نہیں تھا.
خبر کے اسلوب سے ایسا لگتا ہے ممبئی اردو نیوز والے معاملہ کو آخر انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔
خبر میں ایک اور بات معلوم ہوئی کہ اردو نیوز والوں کو ہمارے لوگ خود ہی موقع دے رہے ہیں۔
اس لیے اب بھی امارت کے ذمہ داران چال کس کی ہے اس بحث میں پڑے بغیر سردست دو کام کر لیں تو معاملہ کی سنگینی کم ہو سکتی ہے۔
1 امارت کے ارباب حل و عقد سنجیدگی دکھائے اور وقتی طور پر ہی سہی مفتی حبیب الرحمن کا سا مندرجہ بالا طریقہ کار اپنائے۔
2 امارت کم از کم حقیقت واضح ہونے تک اپنے ان بہی خواہوں کو خاموش رہنے کی تلقین کرے جنھوں نے امارت کی محبت میں غیر ارادی طور پر ممبئی اردو نیوز والوں کو ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کیا اور کر رہے ہیں اور انہیں اکسا رہے ہیں۔
خیر اندیش: غلام مصطفی عدیل قاسمی
ایسوسی ایٹ ایڈیٹر بصیرت آن لائن
Comments are closed.