بی جے پی کی حکمرانی میں زندہ رہنے کا نام ہی ’ وکاس ‘ہے

سید فیضان مثنیٰ مدارپوری
دنیا کے بہت سے ممالک خانہ جنگی کی وحشت کا شکار ہو چکے ہیں اور اب بھی اس صورتحال سے گزر رہے ہیں جس میں روانڈا ، مصر ، لیبیا ، یوگنڈا ، افغانستان ، ایران ، عراق سمیت بہت سے ممالک کو دیکھا جاسکتا ہے۔ کسی بھی ملک میں خانہ جنگی ایک دن کا نتیجہ نہیں ہوتی ہے ، معاشرے میں برسوں سے چل رہی عدم مساوات ، عدم اطمینان اور ظلم کے خلاف آواز اٹھ تی رہتی ہیں اور حکمران جماعت کی جانب سے ان آوازوں کو بے رحمی کے ساتھ مسلسل کچلنے کا نتیجہ خانہ جنگی ہوتی ہے۔ 1994 میں صرف روانڈا (جو افریقہ کا ایک ملک ہے) میں ہی 100 دن کی خانہ جنگی کے نتیجے میں دو قبیلوں کے مابین (ہوتو اور طوسی) 10 لاکھ افراد ہلاک اور ڈھائی لاکھ خواتین کی عصمت دری ہوءی تھی ۔ خانہ جنگی کی ہولناکیت کا اندازہ ان ادادو شمار سے لگایا جا سکتا ہے۔ کسی بھی جمہوری سیکولر ملک جسکا اپنا آئین ہو اس کے لئے خانہ جنگی کی جانب اقدامات تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔
ہر ملک میں خانہ جنگی کی مختلف وجوہات دیکھنے میں آتی ہیں ، لیکن ہندوستان میں صدیوں سے جاری معاشرتی ، معاشی عدم مساوات ،موجودہ مرکزی حکومت میں پہلے کی نسبت زیادہ اضافہ ہوا ہے ، اور آج کی حکومت سنگھ کی سیاسی پالیسیاں نافذ کر رہی ہے۔ آج بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے لکھے ہوئے آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، تاکہ بی جے پی حکومت ہندوتوا پر مبنی سنگھ کے ایجنڈے پر کام کرسکے اور ملک کو ہندو نیشن بناسکے۔
یہ تمام اقدامات ہندوستانی معاشرے کے لئے خطرناک ہیں۔ ہندوستان میں عدم مساوات کے علاوہ مذہبی اور نسلی نفرت عروج پر ہے۔ لوگ غربت اور بھوک کے ساتھ جینا سیکھ چکے ہیں۔ عدم اطمینان عروج پر ہے۔ حکومت سے سوال کرنے کے آئینی حقوق کو ختم کیا جارہا ہے۔ صحافت کی اخلاقی قدریں خطرہ میں ہیں۔ سیدھے الفاظ میں ، جمہوریت کا وجود خطرے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ملک میں خواتین ، بزرگوں ، بچوں ، دلتوں ، اقلیتوں اور قبائلیوں کی سلامتی خطرے میں ہے۔ آج ہندوستان کے کسی نہ کسی حصہ میں ہر تین منٹ میں ایک شخص کو مختلف وجوہات کی بناء پر قتل کیا جارہا ہے ، یہ مسلسل عدم اطمینان کا باعث بن رہا ہے۔ ناخواندگی اور بے روزگاری کے حوالے سے ملک کے نوجوانوں میں عدم اطمینان ہے۔ ملک کے یہ مسائل پہلے بھی موجود تھے اور ان کے خاتمے کے لئے احتجاج کی آوازیں بھی آتی رہ تی تھیں۔ یہ ایک جمہوری ملک کی خصوصیت ہے ، لیکن آج مرکزی حکومت کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف پورے ملک سے اٹھنے والی آواز کو ہمیشہ کے لئے خاموش کیا جارہا ہے۔
حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو یا تو جیلوں میں قید کیا جارہا ہے یا سخت قانون کے تحت ہمیشہ کے لئے خاموش کیا جارہا ہے۔ ایک جمہوری ملک میں ، معاشرے کی بہتری کے لئے ، حکومت کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کے لئے ، مذاہب کے مابین جھوٹی افواہوں کو پھیلانے خونی فسادات برپا کرنے ، ملازمت ، تعلیم اور روزگار کے متلاشی نوجوانوں کو دبانے کے لئے ، ان کے خلاف تقریر کرنا حکومت کی جانب سے ان لوگوں کو مارنا ایک عام رواج بن گیا ہے جو ملک کے مفاد میں لکھنے اور بولنے والے ہیں ، ان میں والا دابھولکر ، پانسارے ، کلبورگی ، روہت ویمولا ، گوری لنکیش سمیت متعدد لوگا کا قتل عام بات ہو گءی ہے۔
آج ملک کا کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ پارلیمنٹ میں کسان مخالف بل منظور ہونے کے بعد کسان سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مزدور بھوکے ہیں۔ مزدوری بل کی شکل میں لائے گئے فرمان کے تحت ملازمین اور مزدوروں کی زندگی کو سرمایہ داروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملک میں ایسے لاتعداد مسائل ہیں ، جن کی گنتی ممکن نہیں ہے، لیکن بات یہ سمجھ میں نہیں آتی آخر مسائل کا یہ سلسلہ رکنے کا نام کیوں نہیں لے رہا ہے؟
عالم یہ ہے کہ آج موت ، عصمت دری ، خودکشی ، ڈکیتی ، بچوں اور خواتین کی اسمگلنگ سمیت ہر طرح کے جرائم معمول بن چکے ہیں ۔ سنگھ سالوں کی تیاری کے بعد ، آج اقتدار میں ہیں اور ‘ایک قوم ، ایک مذہب ، ایک حکمران’ کی اپنی منو وادی پالیسیوں کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ احتجاج کی آواز معاشرے کے تمام طبقات میں ایک ہی روش سے گونج رہی ہے۔ سنگھ حقوق اور انصاف کے متلاشی افراد کے مابین مسلسل فسادات اور باہمی دشمنی کی افواہوں کو بھڑکانے کے اپنے پرانے ایجنڈے کو بھرپور انداز میں نافذ کررہا ہے ۔ معاشرے میں ظلم اور مخالفت ، بڑھتا ہوا تصادم خانہ جنگی کی جانب بڑھنے کا اشارہ کرتا ہے۔
کسی بھی ملک میں ، معاشی وسائل پر قبضہ کرکے اور ملک کے عوام کو تمام وسائل سے محروم کرکے ہی جابر حکمرانی کا آغاز ہوتا ہے۔ آج ہندوستان میں مرکزی حکومت بھی اسی راہ پر گامزن ہے۔ کاشتکاروں کی زمین ، قبائل کا جنگل ، مزدوروں کا کام ، تاجروں کی تجارت ، بچوں کا اسکول ، نوجوانوں کو یونیورسٹی سے بے دخل کرکے ، ملک کے تمام وسائل سرمایہ داروں کو فروخت کیے جارہے ہیں۔ سرمایہ داروں کی دلالی۔
ملک کے وسائل کو ڈبلیو ٹی او ، آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک (جس میں امریکہ 20 فیصد حصہ رکھتا ہے) کے پاس رہن رکھ کر ، مرکزی حکومت یہ بھول گءی ہے کہ تاریخ ہر چیز کا حساب طلب کرتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ پوری دنیا کے عوام کے غم و غصے سے اٹھی ہوئی تحریک میں سب سے بڑے خود مختار حکمران کو ختم کردےتا ہے۔ ہندوستان میں ، عدم مساوات اور استحصال کے خلاف تحریک کی آواز گلی ، محلہ ، چوک ، چوراہے اور سڑک پر سوناءی پڑ رہی ہے ۔ حکومتی کوشش یہ ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کو دو دھڑوں میں تقسیم کیا جائے۔ عوام کے دو طبقوں کے تصادم کا یہ نظریہ حکومت کے خوفناک ارادوں کے ساتھ آنے والی خانہ جنگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

Comments are closed.