معروف سماجی خادم محمودحکیمی نے شیواجی نگر پولس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر سے ملاقات کرکے قتل معاملے کوجلدحل کرنے کامطالبہ کیا

 

ممبئی(پریس ریلیز)گذشتہ دنوں شیواجی نگرگوونڈی میں بہارکے سیتامڑھی ِضلع میں کوکیلواڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی 15؍سالہ زینب خاتون شیخ کی لاش لوٹس کالونی کے نالے میں ملی تھی،لیکن ابھی تک پولس کی جانب سے صحیح تفتیش نہ ہونے کی وجہ سے معروف سماجی خادم محمودحکیمی نے آج شیواجی نگرپولس کے سینئرانسپکٹربابوراؤ دیشمکھ سے ملاقات کی اوران سے مطالبہ کیاکہ لاش جس اندازسے نالے میں پڑی ہوئی ملی ہے،اس سے قتل کاشبہ ہورہاہے،اس لئے پولس کوچاہئے کہ وہ اس قتل کی ہرزاویے سے تفتیش کرے اورجولوگ بھی اس میں ملوث پائے جائیں،انہیں سخت سے سخت سزادی جائے،محمودحکیمی نے مزیدکہاکہ اگرشیواجی نگرپولس اسٹیشن نے جلدکارروائی نہیں کی تواس معاملے میں ممبئی پولس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے انصاف کامطالبہ کیاجائے گا،پولس انسپکٹراس موت کوفطری موت بتارہے تھے،ان کاکہناتھاکہ لڑکی کی موت نالے میں گرنے سے واقع ہوئی ہے جب کہ نالہ میں اتناپانی نہیں تھاکہ ایک ۱۶؍سالہ لڑکی کی موت ہوجائے۔محمودحکیمی کے پرزورمطالبے پرسینئرانسپکٹرنے یقین دہانی کرائی کہ پولس اس معاملے میں غیرجانبدارانہ تفتیش کرے گی اوراصل مجرم کوتلاش کرے گی۔اس موقع پرحافظ نوشادصدیقی،عمران شیخ،توحیدخان اورانبساط عالم کے ساتھ متوفیہ لڑکی کے والدمحمداقبال شیخ بھی موجودتھے۔

Comments are closed.