جامعہ ابو هريره کوسمبا سورت میں اہم اور قابل تقلید اقدامات۔

از ۔۔۔۔ محمد صہیب رشادی

کوسمبا صوبہ گجرات بھارت کا ایک بڑا قصبہ ہے، جن میں مسلمانوں کی تعداد دوسرے قوموں کے مقابلہ میں زیادہ ہے، اس شہر میں تقریبا 11 مساجد اور 15 سے زائد مکاتب اور ایک جامعہ جو اس زمانہ کی ایک اہم ضرورت ہے ،جس کے بانی حضرت مولانا شعیب صاحب لوہاروی ہیں، اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت عمدہ صلاحیت عطا فرمائی ہے، ان کی ماتحتی میں سورت کے اندر کئی مدارس چلتے ہیں۔

11 شعبان 1442 جلسہ ختم بخاری کے بعد اساتذہ کی میٹینگ بلائی گئ اور جامعہ کے مہتمم مولانا شعيب صاحب لوہاروی نے مندرجہ ذيل حوصلہ افزا اعلانات فرمائے جو کہ قابل رشک و قابل تحسین ہے۔

1 کسی استاد کے ہاں اگر دلیوری نارمل ھے تو من جانب مدرسہ 10000 اور آپریشن سے دلیوری ھے 20000 کا تعاون بطور ہدیہ ملےگا۔

2 کسی استاد کے ہاں بچہ یا بچی کی شادی کی تقریب ھے تو منجانب مدرسہ 25000 ۔

3 خدا نہ کرے کوئ حادثہ پیش آگیا یا استاد مہلک مرض میں مبتلا ہو گیا اسکے مکمل اخراجات کا تحمل و تكفل مدرسہ کریگا۔

4 اگر آئندہ بھی لاک ڈاؤن رہا تنخواہ مکمل جاری رھےگی۔

5 استاد کی وفات ہو جائے تو جب تک انکا بیٹا کمائ قابل ہو جائے اسی مکان میں استاد کی گھر والی بچوں سمیت مقیم رھےگی۔ نیز پنشن ماہ بماہ پابندی سے جاری رھےگی۔

6 استاد کسی عذر سے واقعة تدریس سے معذور ہو جائے اس صورت میں بھی پنشن جاری رھےگی۔

مزدور خوش دل کند کار بیش

Comments are closed.