ڈاکٹرممتازاحمدخان:بانئ الامین تحریک – بنگلور
سرزمین ہند نے ملت اسلامیہ کی ترقی اور خدمت کے لئے بعض ایسے افراد فراہم کئے جن کی خدمات اتنی ٹھوس اور ہمہ گیر ہوتی ہیں کہ شاید ہی امت انہیں فراموش کرپائے، اور خصوصا جب ان خدمات کا تعلق علوم وفنون کی نشر و اشاعت سے متعلق ہوتی ہیں، ایسی ہی ایک انوکھی اور معجزاتی شخصیت جن کو اگر مکمل انجمن کہہ دیا جائے تو کوئی مبالغہ محسوس نہ ہو، جنوبی ہند کے شہر گلستاں بنگلور کی معروف ومشہور ہستی ڈاکٹر ممتاز أحمد خان، بانئ تحريك الأمين بنگلور تھے، جو 27 مئی 2021کو اس دنیائے فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے، مرحوم کے احسانات صرف شہر بنگلور پر ہی نہیں بلکہ ملک کے مختلف حصوں پر اپنی ایک مثبت چھاپ چھوڑتے ہوئے بعض حصوں پر مکمل چھائے ہوئے ہیں، ایسے محسنوں کو دنیا مختلف انداز سے یاد کرتی ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے ،
اردو شاعری کے باب میں شعراء کی تخلیقی اصناف کی جب تفصیل سامنے آتی ہے تو تاریخی قطعات کا ایک دریچہ بھی کھلتا ہے میں نے اس دریچے سے روشنی حاصل کرتے ہوئے مرحوم کے نام کو منور کرنے کی ایک ہلکی سی کوشش کی ہے ، اور بطور خراجِ تحسین تاریخِ (سنِّ) وفات پر قطعہ کہا ہے، علم الأعداد/علم الأبجد/حساب الجُمّل کی رو سے قطعہ کا آخری مصرعہ 2021 عدد برآمد کرتا ہے. یہ ایسی چیز ہے کہ جس سے عام قارئین کی بہ نسبت اس میدان میں دلچسپی اور درک رکھنے والے یقینا زیادہ محظوظ ہونگے ۔ (نوٹ: اس میں ایک عربی لفظ طابق استعمال ہوا ہے جس کے معنے ہیں: بنیاد کا پتھر)
اس امید کے ساتھ ارسال کر رہا ہوں کہ یہ قطعہء تاریخ جہاں تک پہنچے وہاں تک مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کا محرک اور ذریعہ بنے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
سر سیدِ جنوبِ وطن، فخرِ سر زمین رحلت پہ ان کی آج ہے ہر ایک دل حزین
ملت کے محسنوں میں لکھو نام اک شکیب {ممتاز خان طابقِ تحریکِ ألأمين} = 2021م
دعا گو: عامر شكيب )عامر عثمانى عمرى ساگر، مقيم دوحه – قطر) 55262978-00974
Comments are closed.