ریڈ اینجلز کا 25 تا 35 سال کے نوجوانوں کے لیے خصوصی یوتھ کیمپ

 

ممبئی میں "ریڈ اینجلز بلڈ ڈونیشن اینڈ اسسٹنس نیٹ ورک” کی جانب سے 25 سے 35 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی ‘یوتھ کیمپ’ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ روزمرہ کی مصروفیت سے ہٹ کر خود کو تروتازہ کرنے اور زندگی کے مقاصد کو از سر نو تلاش کرنے کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے جس میں ٹریکنگ، کیمپنگ، بون فائر، لائف گول سیٹنگ اور روحانی طرز پر رہنمائی جیسی پرکشش سرگرمیاں شامل ہیں۔ یہ دو روزہ کیمپ 7 اور 8 نومبر 2026ء کو ایس ایم فارم ہاؤس، پنویل میں منعقد ہوگا۔ اس کے لیے رجسٹریشن فیس ₹500/- رکھی گئی ہے جس میں بس سروس بھی شامل ہے۔ نشستیں محدود ہیں اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2026ء ہے۔ خواہشمند حضرات مزید معلومات کے لیے شہباز احمد (نمبر: 9004037840) یا محمد انظر (نمبر8655005346 ) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.