صحافیانہ بصیرت کے حامل ایم ودود ساجد

 

?️از : محمد عظیم فیض آبادی دارالعلوم النصرہ دیوبند

9358163428

ـــــــ ـــــــ ــــــــــ ـــــــــ ـــــــــ

امانت ودیانت ہمارے معاشرے اور انسانی زندگی کے صلاح وفلاح کا ایسا لازمی جزء ہے کہ اس سے محرومی کے نتجیے میں نہ صرف یہ کہ انسان کامیابی وکامرانی سے محروم ہوتا ہے بلکہ بسا اوقات انسان کی زندگی اجیرن بن جاتی ہے اور آہستہ آہستہ معاشرے کو گھن کی طرح کھا جاتاہے ہماری صحافتی دنیا بھی اس سے جدا نہیں ہے بلکہ صحافتی ترقی اسی پر مضمر ہے مگر آج صحافت کے میدان میں اس کا بحران اس قدر ہوگیا ہے کہ ہم اس کی سطحیت کا مظاہرہ آئے دن کرتے ہیں الیکٹرانک میڈیا ہو یا پرنٹ میڈیا اوراب سوشل میڈیا اسکی محرومی کا شکار ہے جو خود ہمارے دین اور ہمارے نبی صلی اللہ وعلیہ وسلم کی تعلیمات کا حصہ ہے جسے کم از کم ہمیں تو اسے حرزجاں ضرور سمجھنا چاہئےغیروں سے کیا توقع افسوس تو یہ ہے کہ آج ہمارے اپنے جو صحافت سے جڑے ہوئے ہیں ان کے یہاں بھی اس کا کچھ پاس ولحاظ نہیں حد تو یہ ہے کہ ہم کچھ لکھتے اور چھاپتے وقت یہ بھول جاتے ہیں کہ ہمرا قلم ہمیں کیا لکھنے کی اجازت دیتا ہے اور کس چیز کے لکھنے چھاپنے سے ہمیں پرہیز کرناچاہئے آج صحافتی دنیا اسی لئے انحطاط کا شکار ہے

ایسے حالات میں اگر کوئی امانت ودیانت سےمتصف صحافیانہ بصیرت کا حامل طویل قلمی تجربات رکھنے والا کوئی بڑی ذمہ داری اور باوقار عھدے پر فائز ہو تو یہ مجھ جیسے نہ جانے کتنے لوگوں کے لئے باعث مسرت ہوگا

قارئیں کرام کو یہ جان بڑی خوشی ہوگی کہ جناب شکلیل حسن شمسی کے بعد سینئر صحافی جناب الحاج ایم ودود ساجد صاحب کو نارتھ اڈیشن کا ایڈیٹربنایا جانا خوش آئند ہی نہیں بلکہ یہ صحافتی عروج وترقی کے لئے نیک فال بھی ہے. کسی بھی خبر کی تہ تک جانا اس کے پس منظر کا خوب گہرائی سے جائزہ لینا ان کا شیوہ ہے ، حق پسندی ، دوراندیشی سے وہ آراستہ ہیں ہر طرح کےصحافتی و قلمی تجربات کے حامل ، صحافتی دیانت کے ساتھ ان کی سربراہی اخبار کی کامیابی وترقی، مظلوم ودبے چلے طبقہ کی آواز بلند کرنے کا ذریعہ نیز ملک ملت کی خدمت اور اس کو صحیح رخ دینے میں معین ومددگا ہوگی

خداکرے ان کی آمد خیر کا باعث ہو ان کی آواز وتحریرات ظلم کے خاتمے اور قوم وملک کے پیچیدہ مسائل کے حل کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ دنیائے صحافت کو نئی جہت بخشے

 

ہم ان کو مبارک باد پیش کرتے

ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ ان کی قلم وقرطاس کو نظر بد سے محفوظ رکھے

Comments are closed.