قرآن جب دل پکڑتا ہے

 

از قلم : سفیان فلاحی

چودہ پندرہ سال کا ایک معصوم طالب علم ، کسی وجہ سے رخصت لیکر مدرسہ سے گھر روانہ ہوا ، مطلوبہ کام نمٹا کر جب وہ گھر سے مدرسہ کی طرف جانے والی بس میں سوار ہوا ، تو اچانک ایک نہایت ہی حسین و جمیل غیر مسلم لڑکی اس کے پڑوس میں آکر بیٹھ گئی ، اب یہ بیچارہ بھولا اپنی کتاب کے مطالعہ میں مصروف اور وہ محترمہ لگی زور زور سے گانا بجانے ۔ یہ معصوم طالب علم کرتا بھی تو کیا ؟؟؟

بہت صبر وتحمل کے بعد اس کو بول پڑا بہنا !! مجھے بہت خلل ہو رہا ہے براہ مہربانی آپ اسے آہستہ کریگی ۔

وہ بھی بیچاری سادہ لوح تھی ، سمجھ گئی اور میوزک بند کرکے اس سے اسلام کے متعلق دریافت کرنے گی ، یہ کمسن اپنی معلومات کے مطابق اس کو جوابات دیتا رہا ، بالآخر اسلام کی طرف اس کی رغبت بڑھ گئی اور اس کا شاندار قرآن سننے کے بعد تو وہ زار و قطار رونے بھی لگی ۔

اور وہیں اس سے اسلام لانے کا مطالبہ کردیا ، اس طالب علم نے اپنی بہن کے نام پر اس کا نام ” سندھیا ” سے ” زینب ” رکھدیا ۔

 

خدا کی قدرت اور اس لڑکی کی خوش بختی دیکھیے !! اسی دن وہ خوش نصیب خاتون اپنی منزل پر پہونچے سے پہلے ایک سڑک حادثہ میں شہید ہو گئی ، مرتے وقت زبان پر کلمہ کا ورد تھا اور ان شاءاللہ جنت اس وقت اس کی منتظر رہی ہوگی۔۔۔

 

سفیان فلاحی

رودادِ سفر۔۔ حماد بڑودوی

( متعلم دارالعلوم فلاح دارین ترکیسر)

Comments are closed.