میں دو بھارت سے ہوں!

ازـ۔ سید عبدالرحیم
اسکول آف ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ
1 میں ایسےبھارت سے ہو ں جسکی بنیاد جمہوریت پر رکھی گئی تھی
لیکن آج جمہوریت صرف کتابوں میں ہے
2 میں ایسے بھارت سے ہوں جہاں کہا جاتا ہے کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ
وہیں دوسری طرف کشمیر کی 4 سالہ آصیفہ کا ریپ کیا جاتا ہے
3 ۔ میں ایسے بھارت سے ہوں جہاں کامیڈین حقیقت بتاتے ہیں
اور صحافی کامیڈی کرتے ہیں
4۔ میں ایسے بھارت سےہوں جہاں ظالم کو اونچے مقام ملتے ہیں
اور ظلم کو دنیا کے سامنے لانے والو کو یو اے پی اے ملتا ہے
5۔ میں ایسے بھارت سے ہوں جہاں کا آئین یہ کہتاہے کے جو عمارت جہاں پر ہے وہیں رہیگی
لیکن پھر بھی بابری مسجد کو توڑا گیا
6۔ میں ایسے بھارت سےہوں جہاں حکومت کی دلالی کرنے والوں کو پدم شری ملتا ہے
وہیں حکومت کے مخالفین کو جیل ملتاہے
7۔ میں ایسے بھارت سےہوں جہاں کا آئین یہ کہتاہے کہ جتنے بھی مذاہب کے لوگ ہیں انکو اپنے مذہب کی تبلیغ و اشاعت کی آزادی ہے
وہیں میں ایسے بھارت سے ہو ں جہاں مبلغ اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی کو دھرم پریورتن کے نام پر جیل میں ڈالا گیا
8۔ میں ایسے بھارت سےہوں جہاں پولیس کو قانون کی حفاظت کے لئے بنایا گیا
لیکن دہلی کی سابیہ سیفی کا ریپ کیا جاتا ہے، قتل کیا جاتا ہے اور قاتل ابھی تک کھلے عام گھوم رہے ہیں
9۔ میں ایسے بھارت سے ہوں جہاں 60 سالہ عبدالصمد کی چوک پر ڈاڑھی کاتی جاتی ہے اور ماب لنچنگ کی جاتی ہے
10۔ میں ایسے بھارت سے ہوں جہاں جے شری رام کے نام پر روزانہ مسلم نوجوانوں کی موب لنچینگ ہوتی ہے
11۔ میں ایسے بھارت سے ہوں جہاں 12 سالہ معصوم بچی کے سامنے اسکے باپ کو گولی ماری جاتی ہے اور جب وہ بچی فوجیوں کو پوچھتی ہے کہ اسکے باپ کو کیوں مارا تو وہ فوجی بے شرمی سے ہنستے ہیں
میں دو بھارت سے ہوں ایک کو آزادی ملی 1947 میں
دوسرے کو آزادی ملی 2014 میں
Comments are closed.