2022:اپوزشن جماعتوں کی ناکامی پر EVM کی تسلی !

احساس نایاب شیموگہ
یہ EVM نامی جن اپوزیشن جماعتوں کے لئے محض ڈوبتے کوتنکے کا سہارا اور اپنی ناکامی، نااہلی کو چھپانے کے لئے سستا سا کھلونہ ہے۔
اگر ابھی بھی اس سچائی کو سمجھ نہ پائے تو یقین جانیں آنے والے 10 سالوں تک اسی بےجان کھلونے کا رونا رونا پڑے گا۔
جبکہ زمینی حقائق کچھ اور ہی کہتے ہیں جسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔
اگر واقعی میں سب کچھ ای وی یم ہی کی کارستانیاں ہوتیں تو آج ملک بھر میں بےجاہنگامہ آرائی کے بجائے امن و امان کی فضا ہوتی،سیاست اور سیاست دانوں کی چالوں کو سمجھیں ، ماضی کی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کریں اور وقت ضائع نہ کرتے ہوئے سر جوڑ کر مل بیٹھ کر مستقبل کے لئے کوئی لائحہ عمل تیار کریں، اس سے پہلے کہ 2023 کے ہندو راشٹر کا ہدف پورا نہ ہوجائے اور مسلمانوں سے ووٹنگ پاور چھین کر دوسرے نمبر کا شہری بنادیا جائے ……
یقین جانیں ابھی بھی اگر کوئی "ای وی ایم” کو ذمہ دار سمجھتا ہے تو وہ سب سے بڑا سیاسی گدھا ہے جو جان بوجھ کر چلائے گئے فریبی ٹرینڈ کے پیچھے بیوقوفوں کی طرح خود بھی بھاگ رہا ہے اور اوروں کو بھی بھگارہا ہے …….
خدارا ہوش میں آئیں اور خود کو مزید دھوکہ نہ دیں ……

Comments are closed.