Baseerat Online News Portal

بعض اُردوتفاسیرپرمفتی محمداشرف صاحب قاسمی کاتبصرہ ( قسط19)

پیشکش:ڈاکٹر محمد اسرائیل قاسمی

آلوٹ،رتلام،ایم پی

توضیح القرآن(اردو)

عربی کے علاوہ دنیا کی تمام زبانیں تغیر پذیر ہیں ، اس لیے سوپچاس قبل کی اُردوآج تقریباً ناقابل فہم بن چکی ہے اور آج کی اردو سو پچاس سال کے بعدناقابل فہم بن جائے گی۔ اس لیے ضرورت ہے کہ عربی کے علاوہ کسی بھی دوسری زبان میں ہر سو پچاس سال کے بعد قران مجید کے ترجمہ وتفسیر لکھنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ غالبا اسی وجہ سے ہر دور میں قرآن مجید کے تراجم کا اہتمام ہوتا رہا ہے۔ اسی سلسلۃ الذہب کی ایک کڑی یہ اردو ترجمہ ومختصر تفسیر بھی ہے۔
تین چار سال قبل حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی یہ تفسیر ’’ توضیح القرآن‘‘تین جلدوں میں کسی صاحب نے ناچیز کوبطورتحفہ دیا تھا،جسے دیکھ کرطبیعت باغ باغ ہوگئی، کیو نکہ میرے علم میں’’بیان القرآن‘‘ کے علاوہ ہمارے بزرگوں کا کوئی آسان ترجمہ ومختصرتفسیر دستیاب نہیں تھی۔ اورپھرجوبھی تراجم ہیں وہ سو پچاس سال قبل کے لکھے ہوئے ہیں،مرور ایام کی وجہ سے ان کو اس وقت علی وجہ البصیرت سمجھنادشوار ہے۔میرے لیے اِس ترجمہ وتفسیر سے کافی سہولت اور آسانی پیداہو گئی۔
اس ترجمہ وتفسیر کی دستیابی کے بعد اس کو کافی احتیاط کے ساتھ اپنی الماری پرمیں لگا رکھی ہے ۔کسی آیت کا ترجمہ لکھنا ہوتا ہے تو ابھی تک اسی سے استفادہ کرتا رہاہوں ۔

جاری۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments are closed.