Baseerat Online News Portal

بعض کتب پرمفتی محمداشرف صاحب قاسمی کاتبصرہ اورآپ کے دروس ( قسط24)

پیشکش:ڈاکٹرمحمد اسرائیل قاسمی

النحوالمنظوم

حضرت مولانا مفتی عبدا لرشیدصاحب قاسمی دامت برکاتہم ودیشہ(خلیفہ : محی السنۃ حضرت مولانا الشاہ ابرار الحق ہردوئی رحمۃ اللہ علیہ،) کی تصنیف ہے۔یہ عربی نحو کا ایسامنظوم رسالہ ہے گویا کہ نحومیر کا اردو میں منظوم ترجمہ ہو۔ نحومیر کے متبادل کے طورپر اردو میں ابھی تک کوئی جامع کتاب میر ی نظر سے نہیں گزری ۔ لیکن اس کتاب میں کسی قدر نحومیر کی جامعیت ملتی ہے ۔ اس کی طبا عت سے قبل حضرت مفتی صاحب نے نامعلوم کیسے مجھے سے فرمائش کی کہ : میں اس کے اشعار پرنظر ڈالوں ، جب کہ مجھے شعر وشاعری کا شین بھی نہیں معلوم ۔ پھر بھی میں نے اپنی سعادت سمجھ کر حضرت سے کہہ دیا کہ میں کسی سے اس کے اشعار پر نظر ثانی کے بعد اس کو شائع کرکے آ پ کی خدمت میں پیش کردوں گا۔ ان شاء اللہ
چنانچہ میں نے اپنے ایک جگری رفیق حضرت مفتی عبدالتواب صاحب اناوی (بانی ومہتمم: جامعہ اسلامیہ بانگر مؤو، اناؤ، یوپی)سے رابطہ کرکے انھیں تفصیل بتائی تو انھوں نے اس کی تصحیح وغیرہ کرکے مجھے ارسال کردی ، اور پھر میں نے اس کی کتابت و طباعت کے بعد حضرت مفتی صاحب کی خدمت میں ارسال کردی، اس کی طباعت کا پورا خرچہ گرامی قدر برادر ابوالحسن ناگوری نے برداشت کیا۔
جب اس کی کتابت ہو رہی تھی اس وقت میری بچی عزیزی صفیہ سلمھا اللہ المتعال آسان نحو، آسان صرف وغیرہ کتب پڑھ رہی تھی۔ اس لیے کہیں کہیں اسے ’’ حروف عاملہ‘‘ کو اشعار میں یاد کرانے کے لیے اس کتاب کا سہارا لیتا اور پھر بعد میں خاص طور پرلاک ڈاون کے موقع پر جب کہ میرے پاس مدرسوں کے طلباء وطالبات کی تعداد زیادہ ہوگئی توان کو بھی اس کتاب سے خاص خاص اشعارحفظ کراتا تھا۔
جاری۔۔۔۔

Comments are closed.