Baseerat Online News Portal

الفلاح فاؤنڈیشن کے کارکنان نے آعظم گڑھ سے چل کر وارانسی میں کیا خون عطیہ

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کی اس عظیم کام پر معزز افراد نے دعائوں سے نوازا

اعظم گڑھ،3اگست (ابوشحمہ انصاری) 373 مریضوں کو مفت خون دینے والی تنظیم الفلاح فائونڈیشن(بلڈ ڈونیٹ گروپ) کی ایک ٹیم نے گزشتہ دنوں اعظم گڑھ سے وارانسی کاسفر طے کرکے ایک معصوم بچی کیلئے ہومی بھابھا کینسر ہاسپٹل میں مفت خون عطیہ کیا۔اس موقع پر مریضہ کےگھر والوں نے پوری الفلاح فاؤنڈیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔خون عطیہ کرنےوالےالفلاح فائونڈیشن کے سمیر سنجری،محمد سعد خان اور حفظ الرحمٰن رہے،جبکہ نعمان احمد نے معصوم بچی کیلئے پلیٹلیٹس عطیہ کیا۔الفلاح فائونڈیشن کے بانی ذاکر حسین نے بتایا کہ اب تک مفت میں اترپردیش سمیت دہلی میں 373 مریضوں کو خوں دیا جا چکا ہے۔آعظم گڑھ سے وارانسی جانے والوں میں الفلاح فائونڈیشن کے ابو شحمہ قریشی،فائونڈیشن کے بانی ذاکر حسین،اسامہ انصاری،کمال خان سمیت چاروں ڈونرز تھے۔مسثر شحمہ قریشی نے بتایا کہ اس کیس میں ہمیں دو دن لگے اور ڈونیشن کرانے،آعظم گڑھ سے وارانسی جانے میں پورا دن لگ گیا۔الفلاح فائونڈیشن کی اس عظیم خدمت کیلئےاسمعیل باٹلی والا،عدیل خان(ڈاکٹر کفیل خان کے بھائی) راجیو یادو(رہائ منچ) اقبال لوکھنڈوالا (مہاراشٹر)،عارف اخلاق(ڈبلیو پی آئ)،منہاج صغریٰ (مہاراشٹر) عبدالمالک (جھارکھنڈ) مبارک خان (بندیل کھنڈ) وغیرہ نے فائونڈیشن کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اوردعائوں سے نوازا۔

Comments are closed.