Baseerat Online News Portal

دارالعلوم جامعہ حنفیہ رجسٹرڈ قصور میں شہداء کانفرنس منعقد کی گئی۔

حضرت امام حسین علیہ السلام ہمیں صبر اور اسلام کی خاطر قربانی دینے کا جذبہ فراہم کرتا ہے۔مفتی حسن علی قادری

قصور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دارالعلوم جامع حنفیہ رجسٹر قصور کے مہتمم مفتی حسن علی قادری اور معروف عالم دین عبدالعلی غزالی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی لازوال کردار اور داستان کسی سے پوشیدہ نہیں آپ نے اپنی جان کی قربانی تو دے دی مگر دین اسلام کو انچ نہیں آنے دی حضرت امام حسین علیہ السلام ہمیں صبر اور اسلام کی خاطر قربانی دینے کا جذبہ فراہم کرتا ہے حق اور باطل کی جنگ ازل سے جاری ہے جو ابتک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم جامعہ حنفیہ رجسٹرڈ قصور میں منعقدہ شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس میں مفتی منصب علی قادری،ملک حاجی محمد چشتی چیئرمین امور مذہبہ کمیٹی قصور،حافظ محمد رشید سنی،محمد جنید قادری،محمد جمیل قادری و دیگر علمائے کرام نے شرکت کی تقریب سے الحاج شوکت نقشبندی چیئرمین پریس کلب قصور،اختر زمان قادری،حافظ غلام رسول قادری،علی عمران قصوری،حاجی علی اکبر نقشبندی و دیگر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اختتام درود سلام پر ہوا اور ملک کی سالمیت یکجہتی و استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

Comments are closed.