محبوبہ مفتی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی نئی ڈی پی، قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا۔

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر نئی ڈسپلے تصویر اپ لوڈ کی ہے جس میں ان کے والد مرحوم مفتی محمد سعید اور وزیر اعظم نریندر مودی کو قومی پرچم اور (اب غیر تسلیم شدہ) جموں و کشمیر کے پرچم کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اس ڈسپلے تصویر کے ساتھ اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمارا ریاستی جھنڈا قومی پرچم کے ساتھ نا قبل تنیسخ طور پر جڑا ہوا تھا۔ ان کا اس ٹویٹ میں کہنا تھا: ’میں نے اپنی ڈی پی تبدیل کی کیونکہ قومی پرچم ہمارے لئے فخر اور خوشی کی بات ہے ہمارا ریاستی جھنڈا قومی پرچم کے ساتھ نا قابل تنیسخ طور پر جڑا ہوا تھا اس کو چھین کر اس تعلق کو توڑا گیا۔“
Changed my dp since a flag is a matter of joy & pride.For us our state flag was irreversibly linked to the Indian flag. It was snatched thus breaking away the link. You may have robbed us of our flag but cant erase it from our collective conscience. pic.twitter.com/HZxQROn3fK
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) August 3, 2022
ٹویٹ میں مزید کہا گیا: ’آپ نے ہم سے ہمارا جھنڈا چھین لیا ہو لیکن اس کو ہمارے اجتماعی ضمیر سے محو نہیں کیا جا سکتا‘۔’ قابل ذکر ہے کہ یہ تصویر سال 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے دوران ایک ریلی کے دوران لی گئی تھی اور مفتی محمد سعید اس وقت جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ تھے۔
Comments are closed.