جدہ،ایکسپائرڈ گوشت برآمد ہونے پر ریستوران کے خلاف کارروائی۔

ریستوران کی انتظامیہ صفائی نظام کی پابندی نہیں کر رہی تھی۔عز العسبلی

جدہ(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں جدیدہ کی بلدیاتی کونسل کے انسپکٹرز نے شہر کے معروف ریستوران پر چھاپہ مار کر زائد المیعاد گوشت برآمد کرلیا.میونسپلٹی کے ماتحت جدہ الجدیدہ بلدیاتی کونسل کی چیئر پرسن عز العسبلی نے کہا ہے کہ الزہرا محلے کے ایک فاسٹ فوڈ ریستوران سے چوتھائی ٹن زائد المیعاد گوشت برآمد ہوا ہے جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا.العسبلی نے مزید کہا کہ ریستوران کی انتظامیہ صفائی نظام کی پابندی نہیں کر رہی تھی، کھانے پینے کی اشیا جس جگہ ذخیرہ کی گئی تھیں وہاں صفائی غیر معیاری تھی،بلدیاتی کونسل نے خلاف ورزی پر ریستوران کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے خراب گوشت ضبط کرلیا اور اسے تلف کروا دیا.بلدیاتی کونسل کے انسپکٹرز ان دنوں تجارتی اور غذائی اشیا کا کاروبار کرنے والے اداروں پر چھاپے مار رہے ہیں اور مقررہ قوانین و ضوابط کی پابندی پر عمل یقینی بنا رہے ہیں۔

Comments are closed.