امریکہ میں شوہر سے تنگ آکر سکھ خاتون نے کی خودکشی مرنے سے پہلے ویڈیو شیئر کر کے مدد مانگی تھی، سوشل میڈیا پر انصاف کےلیے مہم

واشنگٹن ۔۷؍اگست: یہاں امریکہ میں ایک سکھ خاتون نے اپنے شوہر کے مبینہ گھریلو تشدد سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ مندیپ کور (30) نے مبینہ طور پر 3 اگست کو ایک ویڈیو آن لائن جاری ہونے کے بعد خودکشی کر لی، جس میں اس نے اپنے شوہر رنجودھ بیر سنگھ سندھو کی طرف سے برسوں سے ہونے والی گھریلو زیادتی کے بارے میں بات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہاں کا ہندوستانی قونصل خانہ اس معاملے کو دیکھ رہا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ کور کی چار اور چھ سال کی دو بیٹیاں ہیں۔ اس پورے معاملے کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے۔ یہ دعوی ٰکیا جا رہا ہے کہ مندیپ نے اس ویڈیو کو اپنی موت سے پہلے شوٹ کیا تھا۔ ویڈیو میں وہ اپنے شوہر اور سسرال والوں پر ہراساں کرنے کا الزام لگا رہی ہیں۔یہ سکھ خاتون یوپی کے بجنور کی رہنے والی ہے۔ خاتون کی موت کی وجہ گھریلو تشدد بتایا جاتا ہے۔ اسی وقت وہاں موجود سکھ برادری کے لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس معاملے کو اٹھائے جانے کے بعد #justice_for_mandeep ٹرینڈ کر رہا ہے۔ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کا نام مندیپ کور ہے جس کی شادی کو آٹھ سال ہو چکے تھے۔خاتون کے والد جسپال سنگھ کے مطابق شوہر کے مبینہ گھریلو تشدد کی وجہ سے بیٹی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مندیپ اپنے شوہر اور دو بیٹیوں کے ساتھ نیویارک میں رہ رہی تھی۔اس پورے معاملے کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے۔ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مندیپ نے اس ویڈیو کو اپنی موت سے پہلے شوٹ کیا تھا۔ ویڈیو میں وہ اپنے شوہر اور سسرال والوں پر ہراساں کرنے کا الزام لگا رہی ہیں۔ نجیب آباد پولیس اسٹیشن بجنور، یوپی کے ایس ایچ او رویندر ورما کے مطابق ملزم شوہر اور اس کے والدین کے خلاف جہیز ایکٹ اور خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مندیپ کے والدین نے کہا ہے کہ اس کے شوہر کے خلاف نیویارک میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Comments are closed.