Baseerat Online News Portal

”معین اللغات“ اردو زبان پڑھانے والے اساتذہ اور پڑھنے والے طلبہ کے لئے کسی نعمت غیرمترقبہ سے کم نہیں۔

”معین اللغات“ اردو زبان پڑھانے والے اساتذہ اور پڑھنے والے طلبہ کے لئے کسی نعمت غیرمترقبہ سے کم نہیں۔

فارسی کے سال گلزار دبستاں میں ایک مقولہ پڑھا تھا ”طوطی وار ازبر کردن حاصل چیست “ یعنی طوطے کی طرح رٹا مارنے سے کیا فائدہ ہے،جو کچھ بھی پڑھو (خواہ وہ ایک حرف ہی کیوں نہ ہو)سمجھ کر پڑھو،ایک حرف کا سمجھ کر پڑھ لینا اور اس کے معنی کو جان لینا سینکڑوں بےفہم الفاظ سے بہتر اور اچھا ہے۔

اور یہ بات اقرب الی العقل بھی ہے کہ کوئی بات جب بغیر سمجھے پڑھی جاتی ہے تو اس کا فائدہ صِفر کے ہندسے کو بھی نہیں چھو پاتا،اس کے برخلاف اگر کوئی بات سمجھ کر پڑھی یا لکھی جاتی ہے تو اس سے جو بےانتہا ثمرات نکلتے ہیں وہ عیاں ہے،اس سے دماغ روشن اور عقل منور ہوتی ہے،تشنہ لبی کو سیرابی اور بجھے ہوئے دلوں کو شادکامی ملتی ہے،علم کے ذخیرے میں خاطر خواہ اضافہ اور معلومات میں پختہ کاری آتی ہے،اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ کسی بات کا سمجھنا اس کے معنی کے سمجھنے پر منحصر ہے۔

بدقسمتی سے ہمارے مدارس اور مکاتب میں الفاظ تو رٹوادیے جاتے ہیں مگر معانی کے علم کو اوراق کی تہوں میں ہی دفن کر دیا جاتا ہے،اس کی سب سے بڑی وجہ لغات سے عدم دلچسپی اور تحقیق و تدقیق کے مادے کا فقدان ہے،علاوہ ازیں لغات کی کتابوں کا دستیاب نہ ہونا بھی ہے،جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بچہ تو فرفر پڑھنا سیکھ جاتا ہے مگر ایک عام سی عبارت کا صحیح مفہوم بھی وہ بتا نہیں سکتا،کیونکہ اسے اس عبارت کے معانی کا علم نہیں ہوتا،تو جب وہ عبارت کا مفہوم خود سمجھنے سے قاصر ہوتا ہے تو پھر وہ اوروں کو اس کا مفہوم کیسے سمجھا سکتا ہے؟اور وہ کسی بھی کتاب سے استفادہ کیسے کرسکتا ہے؟

انہی چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اور نونہالوں کے دلوں میں اردو زبان کی چاشنی کو فروتر کرنے لئے خان صاحب مولوی اسماعیل میرٹھیؒ کی مشہور زمانہ تصنیف ”اردو زبان کی کتاب “ کی ابتدائی تین جلدوں کے معانی نہایت تسلی و تشفی بخش طریقے پر”معین اللغات“ نامی کتاب میں جمع کردئے گئے ہیں،تاکہ طلبہ کے اندر بچپن ہی سے لغات کی کتابوں سے استفادے کا شوق اور جذبہ پیدا ہو، کتاب کی خصوصیات ذیل میں درج ہیں۔

اب بقرعید کے بعد مدارس اور مکاتب میں پڑھائی زوروں پر چل رہی ہے،ایسے میں معین اللغات منگواکر زبان اردو میں ایک نیا تجربہ پیدا کرنے کا اچھا موقع ہے،آپ خود بھی استفادہ کیجیے اور طلبہ کو بھی اس سے استفادے کا شوق دلائیے،کتاب منگوانے کے بعد ہی آپ کو اس کی اہمیت کا پتہ چلےگا۔

کتاب کی خصوصیات!

۱:- اردو زبان کی پہلی،دوسری اور تیسری کے الفاظ کے مفصلا معانی اس طور پر درج کئے گئے ہیں کہ دوسری لغات کی کتاب کی طرف التفات کی چنداں ضرورت نہیں۔

۲:- اردو زبان کی دوسری جلد میں درج ”بنجارہ نامہ“ اور تیسری جلد میں درج ” آدمی نامہ “ کی مختصر مگر جامع تشریح کی گئی ہے۔

۳:- بعضے نادر الفاظ کا حاشیہ میں مطلب اور مفہوم بھی بتایا گیا ہے۔

۴:- اصل کتاب کی ابتداء سے پہلے اردو کے متعلق کچھ ضروری باتیں بھی لکھی گئی ہیں،خصوصا رموزِ اوقاف ( جو کسی بھی زبان کے جان ہوتے ہیں) کو قدرے وضاحت کے ساتھ اس طرز پر سمجھایا گیا ہے کہ غبی سے غبی بچہ بھی اس سے استفادہ کرسکتا ہے۔

ان کے علاوہ اور بھی کئی خصوصیات اس میں درج ہیں،ایک بار خریدیں اور بار بار لطف اٹھائیں۔

آرڈر کے لئے رابطہ کریں

8002796215

المعلن :- ظفر امام قاسمی،مؤلف کتاب ہذا۔

نوٹ:- الحمدللہ اب تک یہ کتاب ملک کے بیشتر صوبوں میں پہونچ چکی ہے اور شکر خدا کا کہ ہر جگہ سے اس کتاب کو اب تک سراہنا ہی ملی ہے۔

نوٹ:- کتاب میں دیا گیا دوسرا نمبر بدقسمتی سے بند ہوگیا ہے۔

Comments are closed.