ایران نے خلیج بصرہ میں پیٹرول اسمگلر بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا۔

ایران کی جانب سے جہاز کی ملکیت اور عملے کی قومیت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

تہران(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران نے خلیج بصرہ میں پیٹرول اسمگلر بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا۔میڈیا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے عدالتی سربراہ مجتبی قہرمانی نے کہا ہے کہ خلیج بصرہ کے جزیرہ قشم کے کھلے سمندر میں پیٹرول سے لدے بحری جہاز کی نشاندہی کے بعد آپریشن کیا گیا ہے۔قہرمانی نے کہا کہ سرحدی محافظوں کے آپریشن میں 2لاکھ 77ہزار لیٹر پیٹرول کو تحویل میں اور جہاز کے 12رکنی عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ایران کی جانب سے  جہاز کی ملکیت اور عملے کی قومیت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

Comments are closed.